Inquilab Logo

بھیونڈی:۴؍گرام پنچایتوں کا ٹورینٹ پاور کے خلاف عدم اطمینان کا اظہار

Updated: July 09, 2023, 10:11 AM IST | Mumbai

گرام پنچایتوں نے قرار داد منظور کرتے ہوئے شہر اور دیہات میںبجلی سپلائی کرنے والی فرنچائزی کمپنی کے خلاف برہمی کا اظہار کیا

Gram Panchayats passed resolutions expressing their displeasure against Torrent Power Company.
گرام پنچایتوں کے ذریعےقرار داد منظور کرکے ٹورینٹ پاور کمپنی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

یہاں شہر اور دیہی علاقوں میں بجلی سپلائی کرنے والی فرنچائزی کمپنی کو ایک مرتبہ پھرصارفین کی برہمی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ان دنوں کمپنی کے خلاف جہاں شہر میں’ٹورینٹ اتیاچار ورودھی جن سنگھرش سمیتی ‘کے بینر تلے بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاری کی جا رہی ہے وہیں دیہی علاقوں میں بھی کمپنی کے خلاف برہمی دیکھی جارہی ہے۔شہر سے ملحق ۴؍گرام پنچایتوں نے فرنچائزی کمپنی پر متعدد الزامات عائد کرکے مشترکہ طور پر باقاعدہ قرار دادمنظورکرکے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گرام پنچایت حدود میں ٹورینٹ پاور کمپنی کے ذریعہ بجلی سپلائی منقطع کرکے ایم ایس ای بی یا کسی دوسری پرائیوٹ کمپنی کے ذریعہ بجلی سپلائی کی جائے۔  
 واضح رہے کہ یہاں کے سب سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے دیہی علاقے ایم آئی ڈی سی حدودکی سرولی گرام پنچایت سمیت گرام پنچایت ڈونگے،گرام پنچایت وڈونگھراور گرام پنچایت وڈگھر نے ۷؍نکاتی تجویز پاس کرتے ہوئے یکساں طور پر کہا ہے کہ ان کے گرام پنچایت علاقوں میں ٹورینٹ پاور کے ذریعہ بغیر جانچ کے لوگوں کو بجلی کے میٹر دینے، سب سے زیادہ بجلی کے نرخ تھوپنے، بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات درج کر نے، بجلی چوری کے سلسلے میں اصل پنچنامہ نہ کرتے ہوئے اپنی مرضی سے کسی کو بھی بوگس پنچ بنانے ، صارفین کو پنچنامے کی کاپی فراہم نہ کرنے سمیت تمام طرح کی خدمات کے نام پرمیٹر بھاڑااور دوسرے چارج بجلی بل میں زبردستی شامل کرنے اور شکایتوں وغیرہ کے حل کے لئے مقامی سطح پر قابل اتھارٹی کی عدم تعیناتی وغیرہ جیسی وجوہات کی بنا پر ہم ٹورینٹ پاور کمپنی کی جانب سے بجلی کی فراہمی سے مکمل طور پر غیر مطمئن ہیں۔ اس لئے ہمارے گرام پنچایت علاقے میں ٹورینٹ پاور کے ذریعہ کی جارہی بجلی کی سپلائی کو منقطع کرتے ہوئے ایم ایس ای بی یا کسی دوسری متبادل کمپنی کو بجلی سپلائی کرنے کیلئے دستیاب کرایا جائے۔
 اس سلسلے میں ٹورینٹ پاور کمپنی نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹورینٹ پاور کمپنی ایم ایس ای ڈی سی ایل کی فرنچائزی ہے۔جس کے سبب ایم ایس ای ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ سبھی اصول و ضوابط پر عمل کرنا اس کیلئے لازمی ہے۔اس کے پاس ان ضوابط کے ترمیم کرنے یا پھر اس میں اضافہ یا کمی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔کمپنی نے کہا بجلی کی شرح میں اضافہ یا کمی بھی ایم ای آر سی کی جانب سے کیا جاتا ہے کمپنی کااس میں کوئی کردار نہیں ہوتا ہے۔کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیتے ہوئے کسٹمر کیئر سے رابطہ کریں۔

 

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK