Inquilab Logo

بھیونڈی : پنکھے بنانے والی کمپنی میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

Updated: April 30, 2024, 8:53 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

یہاں گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی آتشزدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے سبب مالکان کا شدید معاشی نقصان بھی ہو رہا ہے۔

The fire in the fan manufacturing company was brought under control after 3 hours of effort. Photo: INN
پنکھا بنانے والی کمپنی میں لگی آگ پر ۳؍گھنٹوں کی مشقت کے بعد قابو پایا جاسکا۔ تصویر : آئی این این

یہاں گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی آتشزدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے سبب مالکان کا شدید معاشی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ اتوار کی دیر شام بھیونڈی تعلقہ کے سونالے گرام پنچایت علاقے میں  پلاسٹک کا پنکھا بنانے والی ایک کمپنی میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ بھیونڈی اور کلیان میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ محکمہ کے جوانوں نے ۳؍ گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ کو قابو پایا لیکن اس وقت تک کمپنی میں رکھے پنکھے اور دیگر سامان خاکستر ہو گئے تھے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھئے: بی ایم سی کی شہریوں سے صفائی مہم میں تعاون کی اپیل

اطلاع کے مطابق سونالے میں راج لکشمی ہائی ٹیک انڈسٹریل پارک میں ایک عمارت کی دوسری منزل پر  ہائی کول(HI COOL) نام کی ایک پلاسٹک کا پنکھا بنانے والی کمپنی ہے۔ اتوار کو کمپنی میں اچانک آگ لگ گئی۔ کمپنی میں بڑی مقدار میں خام مال کا ذخیرہ ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل کر  پوری کمپنی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کمپنی میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی اور کلیان ڈومبیوالی میونسپل کارپوریشن کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ 
 فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً ۳؍ گھنٹے کی انتھک کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک پوری کمپنی جل کر تباہ ہو چکی تھی۔ کمپنی میں آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK