• Sat, 03 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی:نامزدگی واپسی کا آخری دن، بھاجپا کے۵؍ امیدوار بلا مقابلہ منتخب،ایک مسلم

Updated: January 03, 2026, 11:38 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی نظام پور شہر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات میں پرچۂ نامزدگی واپس لینے کے آخری دن بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ۵؍ امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔

BJP candidate Abu Saad Sheikh was elected unopposed from ward number 18 `C`. Photo: INN
پربھاگ نمبر ۱۸’سی‘ سے بی جے پی کے امیدوارابو سعد شیخ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ تصویر: آئی این این

بھیونڈی نظام پور شہر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات میں پرچۂ نامزدگی واپس لینے کے آخری دن بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ۵؍ امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔ ان کامیاب امیدواروں میں ایک مسلم امیدوار ابو سعد شیخ (للن)بھی شامل ہیں۔ واضح ہوکہ الیکشن کمیشن کے طے شدہ پروگرام کے مطابق جمعہ کو پرچۂ نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا۔ آخری دن دیگر امیدواروں کی جانب سے نامزدگی کے پرچے واپس لئے جانے کے بعد متعلقہ وارڈ میں مقابلہ باقی نہ رہنے کی وجہ سے بی جے پی کے ۵؍امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب اعلان کیا گیا۔ اس طرح بھیونڈی میں بی جے پی کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کی مجموعی تعداد ۶؍ ہو گئی ہے۔ 
بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں میں وارڈ نمبر ۱۸؍ ’اے‘ سے اشونی پھوٹانکر، وارڈ نمبر ۱۸؍’ بی‘ سے دیپا مڈھوی، پربھاگ نمبر ۱۸؍’سی ‘سے ابو سعد احمد شیخ (للن)، پربھاگ نمبر ۱۶؍ ’اے‘ سے پریش (راجو) چوگھلے اور پربھاگ نمبر ۲۳؍’بی‘ سے بھارتی چودھری شامل ہیں۔ اس سے قبل نامزدگی واپس لینے کے پہلے دن وارڈ نمبر ۱۷؍’ بی‘ سے سُمیت پاٹل بلا مقابلہ منتخب قرار پائے تھے۔ واضح ہوکہ پاٹل سابق رکن پارلیمان کپل پاٹل کے بھتیجے اور پریش چوگھلے، مغربی حلقہ کے رکن اسمبلی مہیش چوگھلے کے چچیرے بھائی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK