Inquilab Logo

بھیونڈی:۶۴؍ویں کل مہاراشٹراُردوتقریری مقابلہ میں مدنی گرلز ہائی اسکول جوگیشوری کی طالبہ اوّل

Updated: December 25, 2023, 11:20 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

 یہاں ریاستی سطح کا تقریری مقابلہ سنیچر کی صبح شروع ہوا اور دیر شام تک جاری رہا جس میں مدنی گرلز ہائی اسکول ،جوگیشوری کی طالبہ صدیقی عمارہ تہفیم محمد خالد نے اوّل انعام حاصل کیا۔

The students who won the prizes in the Maharashtra Urdu speech competition yesterday, while the guests and the organizers are also seen. Photo: INN
کل مہاراشٹراردو تقریری مقابلے میں انعامات حاصل کرنے والے طلباء وطالبات جبکہ مہمانوں اور منتظمین میں شامل افراد بھی نظر آرہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

 یہاں ریاستی سطح کا تقریری مقابلہ سنیچر کی صبح شروع ہوا اور دیر شام تک جاری رہا جس میں مدنی گرلز ہائی اسکول ،جوگیشوری کی طالبہ صدیقی عمارہ تہفیم محمد خالد نے اوّل انعام حاصل کیا۔ اس مقابلے میں بھیونڈی کے علاوہ ممبئی، مالیگاؤں ،دھولیہ،بلڈانہ ،اچل کرنجی،ناسک،ایولہ اور قرب و جوار کے۵۳؍اسکولوں کےطلباء و طالبات شریک ہوئے۔واضح رہےکہ ۱۹۵۵ء میں رئیس ہائی اسکول نے ’کل مہاراشٹراردوتقریری مقابلہ ‘کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سنیچر کی صبح ۹؍ بجے ۲؍ گروپ میں مقابلوں کا آغاز ہوا۔سابق صدر شعبہ اردو جی ایم مومن ویمنز کالج پروفیسر وحیدہ حفیظ الرحمٰن مومن کی صدارت میں منعقدہ گروپ الف کے جج شاعر اور ادیب صدر عالم گوہر،جی ایم مومن کالج کے پروفیسر نورالدین شیخ اورمعروف عالم مولانا مصورالاسلام ندوی ، الحمراء ایجوکیشن سوسائٹی کے اعزازی جنرل سیکریٹری وقار مومن کی صدارت میں منعقدگروپ ب کے جج پروفیسر عمرفاروق ،ڈاکٹرمطیع اللہ خان اور قاری سید اشفاق نے ہر گروپ سے ۱۲،۱۲؍بہترین مقرر ین کا انتخاب فائنل مقا بلے کیلئے کیاجس کیلئے۲۴؍ طلبہ کا گروپ اسکول گرائونڈ پر سہ پہر تین بجے منعقد ہوا معروف شاعر ندیم صدیقی ،شمیم عباس اورالاقارب عربی انگریزی رسالہ کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر اکبر خان نے فائنل مقابلے میں جج کا فریضہ بھی انجام دیا۔ مدنی گرلز ہائی اسکول، جوگیشوری کی طالبہ صدیقی عمارہ تہفیم کو اول انعام ،رئیس ہائی اسکول کے طالب علم مومن اشبر اعجاز احمد کو دوم انعام ،صغریٰ بی بی رئیس ہائی اسکول، تلولی کی طالبہ اذکیٰ رضوان نجے کو سوم انعام، کے جی این اردو ہائی اسکول، شانتی نگر، بھیونڈی کی طالبہ شاہ نرگس شکیل احمد کو چہارم انعام اور کے ایم ای سوسائٹیز ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج، پڑگھا کے طالب علم شیخ محبوب عالم عبدالحکیم کوپنجم انعام کا حقدار قرار د یا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK