Inquilab Logo

بھیونڈی: شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں ماسک لازمی

Updated: February 21, 2021, 12:45 PM IST | Khalid Abdulqayym Ansari | Bhiwnadi

ڈی سی پی نے بغیر ماسک لگائے گاڑی چلانے والوں کے خلافبھی کارروائی کا حکم دیا

DCP Yogesh Chauhan.Picture:INN
ڈی سی پی یوگیش چوہان۔تصویر :آئی این این

یہاں ڈی سی پی یوگیش چوہان نے ہوٹل، بار، شادی  اور دیگر تقریبات میں شامل ہونے والوں  کیلئے ماسک لگانالازمی کردیا ہے۔ڈی سی پی نے محکمہ ٹریفک سے  بغیر ماسک کے گاڑی چلانے والوںکیخلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ واضح  رہےکہ ریاست کے دوسرے شہروں میں وبائی امراض سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے احتیاطی اقدامات  شروع کردیئے ہیں۔ اس کے تحت ڈی سی پی نے ہوٹل، بار آپریٹرز اور شادی و دیگر تقریبات کے لئے کرایہ پرکمیونیٹی ہال اور میرج ہال دینے والوں کی خصوصی میٹنگ  لے کر  انہیں کووِڈسے متعلق گائڈ لائن پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی کی ہدایت دی ہے۔ 
  خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شہر میں ابھی کووِڈ کا کوئی اثر نہیں ہے لیکن ریاست کے مختلف علاقوں میں کورونا کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر محتاط رہنا ضروری ہے۔   اس کے لئے سبھی ہوٹل ،بار،کرائے پر شادی و دیگر تقریبات کے ہال دینے والوں کو خصوصی طور پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ہوٹل  اوربار میں آنے والے  گاہکوں کو ماسک لگانا لازمی اور مالکان کو ہر روز ہوٹل،  بار اور ہال کوسینی ٹائیز کرنا ضروری ہے۔
 اس دوران ڈی سی پی نے ٹریفک محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کو بغیر ماسک کے گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ وبائی امراض کے تعلق سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے شہریوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سختی سے متنبہ کیا کہ کاروبار کرنے والوں سے کہا کہ  اس بات کا خیال رکھیں کہ کہیں  ایک بار پھر کاروبار مکمل طور پر بند کرنے کی نوبت نہ آجائے۔ 
  اس میٹنگ میں اسسٹنٹ پولیس کمشنرز کے این گاؤت اور پرشانت ڈھولے، نارپولی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر مالوجی شندے، محکمہ ٹریفک کے سینئر پولیس انسپکٹر راجندر مانے،کلیان جی گھوٹے  ودیگر پولیس افسران کے ساتھ بڑی تعداد میں ہوٹل،بار اور میرج ہال مالکان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK