Inquilab Logo

بھیونڈی : بلاوجہ گھروں سے نکلنے والوں کیخلاف پولیس کی کارروائی

Updated: April 01, 2020, 1:15 PM IST | Agency | Mumbai

کورونا وائرس سے جنگ کیلئے حکومتی سطح پر انتہائی سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔حکومت نے وبائی بیماری پر قدغن لگانے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کرفیو نافذکردیا ہے۔ تاہم شہری اس وبائی بیماری کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے بیشتر گلی محلوں میں گپ شپ کرتے نظر آرہے ہیں۔پولیس کے سخت انتباہ کے باوجود بھی شہری سڑکوں پر نکلنے سے باز نہیں آ رہے ہیں

Lockdown, Bhiwandi - Pic : Inquilab
لاک ڈاؤن، بھیونڈی ۔ تصویر : انقلاب

کورونا وائرس سے جنگ کیلئے حکومتی سطح پر انتہائی سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔حکومت نے وبائی بیماری پر قدغن لگانے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کرفیو نافذکردیا ہے۔تاہم  شہری اس وبائی بیماری کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے بیشتر گلی محلوں میں گپ شپ کرتے نظر آرہے ہیں۔پولیس کے سخت انتباہ کے باوجود بھی شہری سڑکوں پر نکلنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ اب پولیس نے  بلاضرورت گھر سے نکلنے والے شہریوں کو سزا کے ساتھ ہی ان کی موٹرسائیکل بھی ضبط کرنے کی کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔ ،ڈی سی پی پی راج کمار شندے  نے  بلا ضرورت سڑکوں پر مٹر گشتی کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے موٹرسائیکل سواروں کی تواضع دو چارڈنڈے،۳۰؍اٹھک بیٹھک اور  موٹر سائیکل ضبط کرکے کی جائے گی۔
 پیر کی رات ونجار پٹی ناکہ اور منگل کوباغ فردوس مسجد کے پاس کئی موٹرسائیکل سواروں کو پکڑ کر انہیں۳۰؍مرتبہ اٹھک بیٹھک کرائی گئی۔ اس کارروائی میں مزید شدت لاتے ہوئے منگل کو ڈی سی پی  نے پولیس کے کی ایک بڑی جماعت کے ساتھ دھامنکر ناکہ سے غیبی نگر، شانتی نگر،گائتری نگر،کھنڈوپاڑا،ونجارپٹی ناکہ تک دورہ کیا۔اس درمیان سڑک پر بلا وجہ گھوم رہے شہریوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان سے اُٹھک بیٹھ کروائی اور کچھ گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا۔یہ گاڑیاں ان کے مالکان کو اب لاک  ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہی مل  سکیں گی۔ پولیس نے شہریوں کو ایک مرتبہ پھرانتباہ دیا ہے کہ وہ بلاضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔ پولیس نے بتایا کہ اب اس طرح بے مقصد سڑکوں پر گھومنے والوں کی نگرانی کے لئے ڈرون کیمروں کی بھی مدد لی جائے گی۔
ممبئی میں بھی کارروائی
  ممبئی میں پولیس نے گزشتہ ۸؍ دونوں کی کارروائی کے دوران ایک ہزار سےزائد افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان میں سے بیشتر لوگوں کو ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا ہے ۔ممبئی پولیس نے گزشتہ ۸؍ دنوں کے درمیان کی گئی کارروائی کے دوران دفعہ ۱۴۴؍ اور ۱۸۸؍ کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں ہوٹل ، پان ٹپری و دیگر دکانیں کھولنے، بھیڑ بھاڑ کرنے اور بلا وجہ سڑکوں پر گاڑی چلانے کی پاداش میں ہزاروں لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا اور زیادہ تر لوگوں کوضمانت پر رہا بھی کر دیا ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے گزشتہ ۸؍ دنوں کی کارروائی کے دوران ایک ہزار ۱۷؍ لوگوں  کیخلاف کارروائی کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK