گنیش وسرجن کے دوران عدالتی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیز آواز میں ڈی جے بجانے اور عوامی سڑکوں پر پٹاخے پھوڑنے والوں کے خلاف بھیونڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ۱۲؍ گنیش منڈلوں اور متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 02, 2026, 12:25 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
گنیش وسرجن کے دوران عدالتی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیز آواز میں ڈی جے بجانے اور عوامی سڑکوں پر پٹاخے پھوڑنے والوں کے خلاف بھیونڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ۱۲؍ گنیش منڈلوں اور متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔
گنیش وسرجن کے دوران عدالتی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیز آواز میں ڈی جے بجانے اور عوامی سڑکوں پر پٹاخے پھوڑنے والوں کے خلاف بھیونڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ۱۲؍ گنیش منڈلوں اور متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق۸؍ معاملات وسرجن جلوس کے دوران تیز آواز میں ڈی جے بجانے، جبکہ۴؍ معاملات عوامی سڑکوں پر پٹاخے پھوڑنے سے متعلق ہیں۔
ڈی سی پی ڈاکٹر پون بنسوڑ کے مطابق ہائی کورٹ کی ہدایات کے تحت عوامی جلوسوں میں تیز آواز میں ڈی جے بجانے اور سڑکوں پر پٹاخے پھوڑنے پر پابندی ہے۔ اس کے باوجود وسرجن جلوس کے دوران مقررہ ضابطوں کی خلاف ورزی کی شکایات سامنے آنے پر مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھئے:وکھرولی قبرستان کیلئے ترنگا ریلی کی اجازت نہیں ملی!
ڈی جے بجانے کے معاملے میں بھوئی واڑہ پولیس نے بھنڈاری کمپاؤنڈ کے چھگن پاٹل مترا منڈل، نارپولی پولیس نے درگیش پارک اتسو منڈل، شہر پولیس نے نئی بستی کے سنگھرش متر منڈل اور شری کرشن متر منڈل کے خلاف مقدمات درج کئے۔ شانتی نگر پولیس کی حدود میں گائتری نگر کے منتظم سنتوش رائے اور ڈی جے آپریٹر ظہور قاضی کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ نظام پور پولیس نے کومبڑ پاڑہ کے کولیکر چوک پر شیو شکتی مترا منڈل اور کومبڑ پاڑہ گنپتی مندر کے قریب جئے گنیش مترا منڈل کے خلاف تیز آواز میں ڈی جے بجانے کا معاملہ درج کیا۔اسی دوران عوامی سڑکوں پر پٹاخے پھوڑنے کے معاملے میں کونگاؤں پولیس نے شیوشنکر دشرتھ سنگھ اور امر اشوک راج بھر، جبکہ نارپولی پولیس نے بھنڈاری چوک کے دھننجے کورے اور کالہیر کے درگیش پارک کے روہت مورے کے خلاف مقدمات درج کئے۔پولیس کے مطابق گنیش اتسو اور وسرجن جیسے عوامی تہواروں کے دوران شہریوں کی سلامتی اور عدالتی ہدایات کی پابندی ضروری ہے۔ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔