Inquilab Logo

بھیونڈی: مخدوش عمارت کی بجلی منقطع کرنے گئے ٹورینٹ پاور کمپنی کے اہلکاروں پر حملہ

Updated: July 30, 2023, 10:35 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

یہاں دیو جی نگر علاقے میں کچھ خواتین نے ٹورینٹ پاور کمپنی کے اہلکاروں کی اس وقت پیٹائی شروع کردی جب وہ میونسپل افسران کیساتھ انتہائی مخدوش عمارت کی بجلی منقطع کرنے پہنچےتھے۔

It has been ordered to disconnect the power supply of the affected buildings. (File Photo)
مخدوش عمارتوں کی بجلی سپلائی منقطع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔(فائل فوٹو)

یہاں دیو جی نگر علاقے میں کچھ خواتین نے ٹورینٹ پاور کمپنی کے اہلکاروں کی اس وقت پیٹائی شروع کردی جب وہ میونسپل افسران کیساتھ  انتہائی مخدوش عمارت کی بجلی منقطع کرنے پہنچےتھے۔پربھاگ سمیتی۴؍کے بیٹ انسپکٹر اجے سیتارام گائیکواڑکی شکایت پرنارپولی پولیس اسٹیشن  نے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے جیسے تعزیرات ہند کی تقریباً ایک درجن دفعات کے تحت ایم این ایس کے مقامی صدر منوج گلوی اور شیتل سنتوش پاٹل سمیت۵ ؍سے۷؍مرد و خواتین کے خلاف  شکایت درج کی ہے۔ 
 نارپولی پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق دیوجی نگر میں مکان نمبر ۸۸۸؍ کی عمارت کو میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ میں ’سی ون ‘ زمرے میں انتہائی مخدوش قرار دیا گیا ہے۔  اسے خالی کروانے کے مقصد سےپربھاگ سمیتی۴؍ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر گریش گھوشٹیکر نے ۱۴؍ جولائی ۲۰۲۳ء کو  ٹورینٹ پاور کمپنی انتظامیہ کو خط لکھ کر مذکورہ عمارت کی بجلی منقطع کرنے کی درخواست کی تھی۔ جمعہ کی شام تقریباً ۴؍بجے پربھاگ سمیتی۴؍کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر گریش گھوشٹیکر، لینڈ کلرک سچن بھوئر، سٹی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے کلرک امول ورگڑے  اور بیٹ انسپکٹر اجے سیتارام گائیکواڈ وغیرہ کے ساتھ ٹورینٹ پاور کمپنی کے ایگزیکٹیو آفیسر وجے سنگھ اور پرتیک بھوندے، ٹیکنیشن بال کرشن مانڈے اور ٹورینٹ کمپنی کے ٹھیکیدار مذکورہ عمارت پر پہنچ کربجلی کنکشن منقطع کرنا شروع کردیا۔ابھی   انہوں نے ۱۵؍سے ۲۰؍گھروں کی  بجلی منقطع کی تھی کہ شیتل سنتوش پاٹل نامی خاتون وہاں آئی اور گریش گھوشٹیکر سے بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے لگی۔
 چند منٹوں میں وہاں ایم این ایس کے صدر منوج گلوی بھی۵؍سے۷؍خواتین اور مردوں کے ساتھ پہنچ کرکارروائی کیلئے ضروری کاغذات طلب کرنے لگے۔اسی دوران شیتل پاٹل نے اچانک ٹورینٹ کے ٹیکنیشن بال کرشن مانڈے اور ایگزیکٹیو آفیسر وجے سنگھ کی شرٹ کالر پکڑ کرمارو انہیںمارو چلانے لگی اور وجے سنگھ کو ہاتھ،چپل اور چھتری سے مارنا شروع کر دیا۔  شیتل پاٹل نے وہاں موجود بیٹ انسپکٹر سے خطرناک عمارت کا ثبوت مانگنا شروع کیا اور گالیاں دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر بجلی منقطع   کی گئی تو تمہیں چھوڑیں گے نہیںاور  ٹورینٹ کو بھی دیکھے لیں گے۔ نارپولی پولیس نے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے سمیت مختلف  دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔تاہم خبر لکھے جانے تک کسی کی گرفتاری کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔اس کیس کی مزید تفتیش اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر دلیپ ویڈے کررہے ہیں۔ اس معاملے میں خواتین کی جانب سے دست درازی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
 دریں اثنا میونسپل کمشنر اجے ویدیہ نے اس واقعہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ قانون  اپنا کام کرے گا۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK