ایس آئی آر کے عمل کے دوران ووٹروں کی سہولت کے لئے دستاویزات جمع کرانے کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 02, 2026, 12:18 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
ایس آئی آر کے عمل کے دوران ووٹروں کی سہولت کے لئے دستاویزات جمع کرانے کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔
ایس آئی آر کے عمل کے دوران ووٹروں کی سہولت کے لئے دستاویزات جمع کرانے کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔ بھیونڈی مشرقی اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کے مطابق ووٹروں کو اب ایس آئی آر سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کے لئے سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے،بلکہ بی ایل او خود ووٹروں کے گھروں پر پہنچ کر ضروری دستاویزات جمع کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:زیادہ اسکرین ٹائم کے سبب بچوں کی نشوونما متاثر: تحقیق
مشرقی حلقہ کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے بتایا کہ ایس آئی آر کے تحت ڈرافٹ ووٹر لسٹ بھی جاری ہو چکی ہے۔ جن شہریوں نے اینیومریشن فارم بھرا تھا، وہ گھر بیٹھے اپنے نام اور ووٹر ریکارڈ کی جانچ کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے https://raisshaikh137.mahatalent.org ویب سائٹ پر نام، سرنیم یا الیکشن کارڈ نمبر کے ذریعے تفصیلات تلاش کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔