Inquilab Logo Happiest Places to Work

برآمد کنندگان کو بڑی راحت، دو اہم اسکیموں میں فزیکل ڈیوٹی چالان جمع کرانے کی شرط ختم

Updated: August 10, 2026, 5:16 PM IST | Mumbai

برآمد کنندگان کے لیے کاروباری عمل کو مزید آسان بنانے کی سمت میں مرکزی حکومت نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی ) نے ایڈوانس اتھارائزیشن اور ایکسپورٹ پروموشن کیپٹل گڈس اسکیموں کے تحت ایکسپورٹ اوبلی کیشن ڈسچارج سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے فزیکل ڈیوٹی ادائیگی کے چالان جمع کرانے کی لازمی شرط ختم کردی ہے۔

Export.Photo:INN
برآمدات۔ تصویر:آئی این این

برآمد کنندگان کے لیے کاروباری عمل کو مزید آسان بنانے کی سمت میں مرکزی حکومت نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی )(DGFT)  نے ایڈوانس اتھارائزیشن  اورایکسپورٹ پروموشن کیپٹل گڈس  اسکیموں کے تحت ایکسپورٹ اوبلی کیشن ڈسچارج سرٹیفکیٹ  حاصل کرنے کے لیے فزیکل ڈیوٹی ادائیگی کے چالان جمع کرانے کی لازمی شرط ختم کردی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستان میں ۴۵۵؍ کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کرلیا

اب کاغذی چالان جمع کرانے کی ضرورت نہیں
وزارت تجارت کے مطابق اب کسٹمز اور  آئس گیٹ  سے حاصل ہونے والے لائسنس سے متعلق رضاکارانہ ڈیوٹی ادائیگی کے ڈیٹا کوڈی جی ایف ٹی  کے آن لائن سسٹم کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ متعلقہ ڈیوٹی کی ادائیگی کی تصدیق اب براہِ راست ڈجیٹل طریقے سے متعلقہ  Authorisation  کے ساتھ کی جاسکے گی۔ نئے نظام کے تحت  یکم اگست ۲۰۲۶ء یا اس کے بعد کیے گئے رضاکارانہ ڈیوٹی ادائیگیوں  کے لیے برآمد کنندگان کو اتھارائزیشن کلوزر کی درخواست کے ساتھ فزیکل چالان جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
 ادائیگی کی تفصیلات  ڈی جی ایف ٹی پورٹل پر دستیاب ہوں گی
ڈی جی ایف ٹی نے بتایا کہ ڈیوٹی ادائیگی سے متعلق تصدیق شدہ معلومات اب برآمد کنندگان کوڈی جی ایف ٹی کسٹمر پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔ برآمد کنندگان درخواست جمع کرانے سے پہلے یہ بھی چیک کرسکیں گے کہ ان کی ڈیوٹی کی ادائیگی صحیح اتھارائزیشن کے ساتھ منسلک ہوئی ہے یا نہیں۔ اسی طرح تصدیق شدہ ادائیگی کا ریکارڈڈی جی ایف ٹی  کے  علاقائی دفاتر کے بیک آفس سسٹم میں بھی دستیاب ہوگا۔ اس سے افسران کو ادائیگی کی تفصیلات کی دستی جانچ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور درخواستوں کے نمٹانے کا عمل تیز ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ۵؍ ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پرسبھی کی نظریں

ایم ایس ایم ای  برآمد کنندگان کو خاص فائدہ
حکومت کے اس فیصلے سے خاص طور پرایم ایس ایم  ای  برآمد کنندگان  کو فائدہ ہونے کی توقع ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے برآمد کنندگان اکثر اتھارائزیشن کلوزر سے متعلق کارروائیاں محدود وسائل کے ساتھ خود ہی مکمل کرتے ہیں۔ فزیکل چالان، اس کی کاپیاں اور دستی تصدیق کا عمل ختم ہونے سے ان کے وقت اور انتظامی اخراجات دونوں میں کمی آسکتی ہے۔
ڈی جی ایف ٹی  نے اس سلسلے میں ۵؍ اگست ۲۰۲۶ء کو ایک  ٹریڈ نوٹس  بھی جاری کیا ہے، جس کے ذریعے برآمد کنندگان اور دیگر متعلقہ فریقوں کو نئے نظام کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK