Inquilab Logo Happiest Places to Work

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار دہلی پہنچے، آج حلف برداری

Updated: April 10, 2026, 11:29 AM IST | Mumbai

طویل عرصے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ وہاں کا چھوڑ کر اب یہیں رہیں گے۔

Bihar Chief Minister Nitish Kumar addresses the media in Delhi. (PTI)
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار دہلی میں میڈیا سے مخاطب۔ (پی ٹی آئی)

نئی دہلی (آئی این این): جمعرات کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نئی دہلی پہنچے جہاں آج (جمعہ کو ) ان کی حلف بر داری ہوگی ۔ اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ وہ اب نئی دہلی ہی میں رہیں گے اور تین چار دنوں میں بہار میں نئے لوگوں کو ذمہ داری سونپ دیں گے۔ وہ جمعرات کو نئی دہلی پہنچنے کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ ایک طویل مدت کے بعد میڈیا کے سامنے آئےنتیش کمار نے جمعرات کو کہا کہ ’ہم تو بتاہی چکے ہیںکہ کل (راجیہ سبھا) جوائن کریں گے اور وہاں (بہار)  چھوڑ کر اب یہیں رہیں گے۔

نتیش کمار نے کہا کہ ۲۰؍ برسوں تک بہار میں بہت کام کیا ہے۔آگے بھی کام جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح طور پر اشارہ دیا کہ نئی دہلی میں سرگرم رہیں گے لیکن پٹنہ آناجانا بھی جاری رہے گا۔جب ان کے بیٹے نشانت کمار کے سلسلے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ہماری پارٹی کے لیڈر طے کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: مساجوگ سرپنچ الیکشن میں ایک اور امیدوار میدان میں اترا

وزیراعلیٰ نتیش کمار سے جب اگلے وزیراعلیٰ کے تعلق سے پوچھا گیا تو جے ڈی یو کے کارگزار قومی صدر سنجے کمار جھا درمیان میں بول پڑے اور میڈیا والوں سے کہا کہ ’چھوڑیئے نایہ سب۔‘ اس کے بعد بھی میڈیا والے الگ الگ طرح سے سوال پوچھتے رہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ ’ارے بھائی، ہم اتنا کام وہاں کئے ہیں  ور پھر میرے من میں آیا کہ یہیں پر ہم رہیں تو وہی کررہے ہیں۔ چلئے نا۔‘ 

اس دوران جے ڈی یو ذرائع نے بتایا ہے کہ نتیش کمارپارٹی کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ میٹنگ میںقومی کونسل اورقومی عاملہ کے اراکین شرکت کریں گے۔ بہار میں نئی حکومت اور نشانت کمار کو ذمہ داریاں سونپنے پر بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: سری نگر کی عدالت نے ۲۸؍ سال فوجی حراست کے بعد ایک شخص کو مردہ قرار دیا

اطلاع کے مطابق جمعہ کو راجیہ سبھا رکن کا  حلف لینے کے بعد نتیش کمارسنیچر کو پٹنہ لوٹیں گے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے ۔اس دوران بہار میں نئی حکومت پر بات چیت ہوگی ۔اس میٹنگ میں نتیش کمار کے ساتھ جے ڈی یو کے کارگزار قومی صدر سنجے کمارجھا بھی ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK