سیلاب زدہ علاقوں میں۱۳؍ ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیںجہاںبے گھر ہونے والے۱۲۲۶۰؍ پناہ گزینوں کو رہائش، خوراک اور طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
EPAPER
Updated: September 14, 2026, 12:02 PM IST | Agency | Patna
سیلاب زدہ علاقوں میں۱۳؍ ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیںجہاںبے گھر ہونے والے۱۲۲۶۰؍ پناہ گزینوں کو رہائش، خوراک اور طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
ریاست میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے درمیان ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے راحت اور بچاؤ کام تیز کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق سیلاب متاثر ین کی مدد کے لیے مختلف اضلاع میں کل۱۲۵۱؍کمیونٹی کچن کامیابی سے کام کر رہے ہیں اور اب تک تقریباً۸ء۸۵۴؍ملین(۸۸؍ لاکھ ۵۴؍ ہزار) افراد کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ مزید برآں سیلاب متاثرہ علاقوں میں۱۳؍ ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیںجہاں بے گھر ہونے والے۱۲۲۶۰ ؍پناہ گزینوں کو رہائش، خوراک اور طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:جنوبی کوریا: سول سروس انٹرویوز کیلئے جینز کی منظوری، ٹائی اور ڈریس شوز پر پابندی
تقریباً۳ء۶۸؍لاکھ پولی تھین کی چادریں،تقریباً۶۵۴۰۰؍ خشک راشن کے پیکٹ اور تقریباً۱۴۰۰؍ کھانے کے پیکٹ متاثرہ لوگوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔آفات سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے محفوظ انخلاء اور نقل و حرکت کی سہولت کیلئے ریاست میں ۱۶۸۸؍ کشتیاں چلائی جا رہی ہیں ۔ مویشیوں اورجانوروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے۱۲۸۴۴؍ کوئنٹل جانوروں کا چارہ بھی تقسیم کیا گیا ہے۔ فوری راحت اور بچاؤ کارروائیوں کو انجام دینے کیلئے ریاست کے مختلف اضلاع میں ایس ڈی آر ایف کی۲۷؍ اور این ڈی آر ایف کی ۱۰؍ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ورزش سے قبل سوشل میڈیا کا استعمال جسمانی کارکردگی متاثر کر سکتا ہے: ڈینش ماہرین
سینٹرل واٹر کمیشن اور محکمہ موسمیات کے مطابق سلطان گنج، بھاگلپور میں دریائے گنگا کی پانی کی سطح کم ہو رہی ہے، لیکن بلتارا اور کرسیلا میں دریائے کوسی، کھگڑیا میں بوڑھی گنڈک، دیگھا میں گنگا، گاندھی گھاٹ، ہاتھیدہ، بھاگلپور، کہلگاؤں اور مونگیر، شری پور، بونپپون، بڈھی گنڈ، گنگا میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔ دارولی اورگنگ پور سسوان میں گھاگھرا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے ۔ اتوار کی صبح ۱۰؍بجے والمیکی نگر بیراج پر دریائے گنڈک میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ویر پور بیراج پر کوسی کی پانی کی سطح مستحکم ہے اور اندرا پوری بیراج پر سون ندی کی سطح آب کم ہونے کے دہانے پر ہے۔ بتادیں کہ ریاست کے۱۵؍ اضلاع کے ۸۷؍ بلاکس کی۵۷۵؍ گرام پنچایتوں کے تحت تقریباً۳۵ء۴۸ ؍لاکھ کی آبادی پٹنہ ، بھوجپور، سرن، ویشالی، بھاگلپور، بیگوسرائے، بکسر، سمستی پور، مونگیر، کٹیہار، لکھی سرائے، کھگڑیا، پورنیا اور مڈوال میں سیلاب سے متاثر ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا محکمہ متاثرہ علاقوں میں راحت پہنچانے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے۔