Inquilab Logo

بہار:پنچایت انتخابات کیلئےانتخابی نشانات کی فہرست جاری

Updated: March 06, 2021, 1:19 PM IST | Inquilab News Network | Patna

کوئی مانگے گا ’گھوڑا چھاپ‘ پر ووٹ تو کوئی اپیل کرے گا کہ ’کشتی ‘کے انتخابی نشان پر بٹن دباکر کامیاب بنائیں،ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے تین مرحلے کے پنچایت انتخابات کے لئے ۱۲۹؍انتخابی نشانات کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے،مکھیا کے عہدےکیلئے سب سے زیادہ ۳۶؍انتخابی نشانات مختص کئے گئے

Panchayat Election - Pic : INN
پنچایت الیکشن ۔ تصویر : آئی این این

بہار میں تقریباً ڈھائی لاکھ سے زائد عہدوں پر اپریل اور مئی میں ہونے والے تین مرحلے کے پنچایت انتخابات کیلئے انتخابی نشاناتکی نئی فہرست جاری کردی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ۶؍زمرے کے عہدوں کیلئے کل ۱۲۹؍انتخابی نشانات کا اعلان کیا ہے۔ سب سے زیادہ ۳۶؍انتخابی نشانات مکھیا کے عہدے کے امیدواروں کےلئے جاری کئے گئے ہیں۔اس طرح  اس بار پنچایت انتخابات میں کوئی امیدوار ’گھوڑاچھاپ‘ پر ووٹ مانگےگا تو کسی کی اپیل ہوگی کہ ’کشتی‘ انتخابی نشان پر بٹن دبا کر کامیاب بنائیں۔کمیشن کے سیکریٹری یوگیندررام نے ضلع الیکشن افسروں کو بھیجی گئی فہرست میں بتایاہےکہ ۲۰۱۶ءکے تین مرحلے کے پنچایت انتخابات کے  انتخابی نشانات کو ختم کردیاگیاہے۔ امسال نئی فہرست کے تحت انتخابات کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے گرام پنچایت اراکین کیلئے ۲۰؍ ، گرام کچہری پنچ کیلئے ۱۰،سرپنچ کیلئے۲۱،مکھیا کیلئے ۳۶، پنچایت سمیتی کےاراکین کیلئے۱۰؍ اور ضلع پریشد رکن کیلئے ۲۰؍ کے علاوہ ۱۲؍محفوظ انتخابی نشانات کی فہرست بھیجی ہے۔ ضلع الیکشن افسروں  سے کہا گیاہےکہ طے شدہ انتخابی نشانات سے زیادہ  تعداد میں کاغذات نامزدگی داخل ہونےکی صورت میں محفوظ انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔
عہدہ وار انتخابی نشانات
 گرام کچہری اراکین کےلئے: الیکشن کمیشن نے گرام پنچایت اراکین کےامیدواروں کے لئے گیہوں کی بالی،پیپل کا پتہ،گھڑی،چشمہ، کلہاڑی، ٹیبل فین، تتلی،  دیوار گھڑی، آم، اسکوٹر،روڈ رولر، بکری، ہاتھ والا ٹھیلا،بطخ، چمچہ، کار، کشتی، بانسری، گھوڑا اور طبلہ جیسے  انتخابی نشانات مختص کئے   ہیں۔
گرام کچہری پنچ کیلئے:گرام کچہری پنچ کے امیدواروں کیلئے گڑیا، ہینڈپمپ، کرسی،ٹا رچ، ٹریکٹر، سیڑھی، ترازو،ڈمرو،کبوتراوربلہ انتخابی نشان طے کیاگیاہے۔
مکھیاکیلئےانتخابی نشانات:الیکشن کمیشن نے سب سے زیادہ مکھیا کے امیدواروں کیلئے ۳۶؍انتخابی نشانات جاری کئے ہیں۔موتیوں کا ہار،ڈھول،قلم اور دوات، ٹیمپو، پل،بیگن، برش، چمنی،کیمرہ،موم بتی، کاٹھ کی گاڑی، بلیک بورڈ، گاجر، بالٹی، مور، ہنسوا، جگ، کیتلی،کنواں، سیب، ڈیزل پمپ، ٹافی، چھڑی، موبائل، سیٹی، چڑیا، ٹوکری، زنجیر،ٹیلی ویژن، اونٹ، کتاب، طوطا، جہاز، طلوع  ہوتا سورج، کھجورکا پیڑاور پپیتا انتخابی نشانات طے کئے  گئے ہیں۔
گرام کچہری سرپنچ: اسٹوو،موٹرسائیکل ، لٹو، ہل، ٹمٹم، بانسری،ٹائپ رائٹر، دیاسلائی، چھاتا، کھانے  کی تھالی، اوکھلی موسل،پانی کا جہاز، ٹرک، چرخہ اور کھرپی کےانتخابی نشانات گرام کچہری سرپنچ کے امیدواروں کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔
پنچایت سمیتی اراکین کےلئے:الیکشن کمیشن نے پنچایت سمیتی اراکین کے امیدواروں کیلئے ناریل، چارپائی،کپ اور پلیٹ،کنگھا،برگدکا پیڑ،ڈولی، فراک، کدال،گیس سلنڈراور جیپ کے انتخابی نشانات جاری کئے ہیں۔
ضلع پریشد کےامیدواروں کیلئے: پتنگ، لیڈی پرس،لیٹرباکس،تالا اور چابی،مکہ، پریشر کوکر، ریل کا انجن، آری،انگورکا گچھا،سلائی مشین،سلیٹ، مچھلی، وین، میز، ٹیبل لیمپ،گیس کا چولہا،کانچ کا گلاس، ہارمونیم، توپ، جلتاہوا دیا جیسے انتخابی نشانات الیکشن کمیشن نے طے کئے ہیں۔
محفوظ انتخابی نشانات: اگرطے شدہ انتخابی نشانات سے زیادہ امیدوار وں نے کاغذات نامزدگی داخل کیاتو محفوظ نشانات میں سے انہیں الاٹ کیا جائے گا۔ اس کیلئے کوٹ،ہرن کا جوڑا، الماری ، انگوٹھی، شنکھ، بریف کیس، موغ، لفافہ ،ہینگر، کچھوااور غبارہ جیسے انتخابی نشانات محفوظ رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK