Inquilab Logo

بل گیٹس ۴۴؍ سال بعد مائیکرو سافٹ کے بورڈ سے مستعفی

Updated: March 14, 2020, 5:36 PM IST | Washington

 ملٹی نیشنل سافٹ ویئر کمپنی مائیكروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مائیكروسافٹ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ہے۔ مائیكروسافٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی کے شریک بانی اور ٹیکنالوجی مشیر بل گیٹس نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Bill Gates Photo: INN
بل گیٹس۔ تصویر: آئی این این

 ملٹی نیشنل سافٹ ویئر کمپنی مائیكروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مائیكروسافٹ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ہے۔ مائیكروسافٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی کے شریک بانی اور ٹیکنالوجی مشیر بل گیٹس نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بل گیٹس نے اپنا مکمل وقت سماجی کاموں کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ اس ذمہ داری سے آزاد ہو رہے ہیں ۔بل گیٹس عالمی صحت، ترقی، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر سماجی مسائل پر زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ بیان کے مطابق ۶۴؍ سالہ بل گیٹس مائیكروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ستيہ نڈیلا اور کمپنی کے دیگر حکام کے مشیر کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ کمپنی ہمیشہ میری زندگی کا ایک اہم حصہ رہے گی۔‘‘ انہوں نے سماجی کاموں کے حوالہ سے کہا کہ’’میں نے اپنی دوستی اور تعاون کو برقرار رکھنے کیلئے اسے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہا ہوں جو میرے لئے سب سے زیادہ معنی رکھتا ہے۔ میں دنیا کے سامنے موجود سب سے مشکل چیلنجوں سے نمٹنے کی سمت میں کام کرنے کے عزائم کو ترجیح دینا چاہتا ہوں۔‘‘ قابل غور بات یہ ہے کہ بل گیٹس نے۱۹۷۵ء میں پال ایلن کے ساتھ مل کر مائیکروسافٹ کی بنیاد رکھی تھی اور وہ۲۰۰۰ء تک اس کے سی ای او رہے تھے۔
بل گیٹس کے استعفیٰ کے بعد اب کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں۱۲؍ رکن باقی ہیں۔ اس میں مائیکروسافٹ کے سی ای او ستيہ نڈیلا بھی شامل ہیں ۔ ستیہ نڈیلا نے کہا کہ بل گیٹس کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات ہے۔ بل گیٹس نے اس کمپنی کا قیام سافٹ ویئر کے ذریعہ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے مقصد سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ ان کے مقاصد کو پورا کرنے کی سمت میں کام کرتا رہے گا۔ ۲۰۰۸ء میں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے سماجی کاموں میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘ قائم کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK