Inquilab Logo

مصطفیٰ سلیمان مائیکروسافٹ اے آئی کے نئے سی ای او مقرر

Updated: March 22, 2024, 10:11 AM IST | Agency | New Delhi

مائیکروسافٹ نے اپنے اے آئی شعبہ کے نئے سی ای او کے عہدہ پر مصطفیٰ سلیمان کو مقرر کیا ہے جن میں کو پائلٹ، بِنج اور ایج شامل ہیں۔ 

Mustafa Suleyman. Photo: INN
مصطفیٰ سلیمان۔ تصویر : آئی این این

مائیکروسافٹ نے اپنے اے آئی شعبہ کے نئے سی ای او کے عہدہ پر مصطفیٰ سلیمان کو مقرر کیا ہے جن میں کو پائلٹ، بِنج اور ایج شامل ہیں۔ 
 مائیکروسافٹ کے چیئرمین ستیہ ناڈیلا نے ایکس پوسٹ میں مصطفیٰ سلیمان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ’’ مائیکرو سافٹ میں خوش آمدید۔ آپ کو مائیکرو سافٹ اے آئی کی قیادت کرتا دیکھ ہمیں خوشی ہے ...‘‘ مصطفیٰ سلیمان، ڈیپ مائنڈ کمپنی کے شریک بانی ہیں اور وہ اس کمپنی میں اپلائیڈ اے آئی کے سربراہ تھے۔ اس کمپنی کو گوگل خرید چکی ہے۔ ڈیپ مائنڈ چھوڑنے کے بعد مصطفیٰ نے۲۰۲۲ء میں ’انفلیکشن اے آئی‘ کے نام سے ایک اور کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ کمپنی مشین لرننگ اور جنریٹیو اے آئی پر کام کررہی تھی۔ مصطفیٰ سلیمان ایک برطانوی آرٹیفیشیل انٹیلی انٹرپرینیور ہیں۔ مصطفیٰ شامی نژاد ٹیکسی ڈرائیور والد اور ایک انگریز نرس کے بیٹے ہیں جو لندن بورو آف آئلنگٹن میں پلے بڑھے ہیں۔ فلسفہ میں  اعلیٰ تعلیم کیلئے آکسفورڈ میں داخل ہوئے لیکن دوسرے سال ہی میں انہوں نے تعلیم چھوڑ دی اور مسلم یوتھ ہیلپ لائن شروع کی۔ یہ ہیلپ لائن برطانیہ کا ایک خیراتی ادارہ ہے جو کمزور نوجوانوں کی نشاندہی کرتا ہے اور ان کے مذہب کی پہچان کو مخفی رکھتے ہوئے امدادی خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ تنظیم بعد میں برطانیہ میں مسلمانوں کیلئے مینٹل ہیلتھ سرویسز کی سب سے بڑی خدمات میں سے ایک بن گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK