Inquilab Logo

امریکہ میں صدارتی الیکشن کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم، بائیڈن کو اوباما اور کلنٹن کی حمایت

Updated: March 30, 2024, 11:30 AM IST | New York

نیویارک میں فنڈریزنگ پروگرام میں  ۲؍ کروڑ ۶۰؍ لاکھ ڈالر اکٹھا کرلئے، ٹرمپ کی ٹیم کاآئندہ ہفتے فلوریڈا میں ۳؍ کروڑ ۳۰؍ لاکھ ڈالر جمع کرنے کا عزم۔

Barack Obama and Bill Clinton participated in Biden`s campaign. Photo: Agency
بائیڈن کی انتخابی مہم میں بارک اوباما اور بل کلنٹن نے شرکت کی۔ تصویر : ایجنسی

:اپنی اپنی پارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن کی امیدواری حاصل کرنے میں  کامیابی کے بعد جو بائیڈن اور ٹرمپ انتخابی مہم کے اہم مرحلے میں  داخل ہوگئے ہیں  جو الیکشن کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کا مرحلہ ہے۔ صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو نیویارک میں ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں ریکارڈ ۲؍کروڑ۶۰؍ لاکھ ڈالر جمع کر لئے جس کےبعد ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے فلوریڈا میں اپنے فنڈ ریزنگ پروگرام میں  ۳؍ کروڑ ۳۰؍ لاکھ ڈالر اکٹھا کر کے بائیڈن کی ٹیم کاریکارڈ توڑ دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جنوبی افریقہ: بس حادثے میں ۴۵؍ افراد جاں بحق، صرف ایک بچی زندہ

جو بائیڈن کی فنڈ ریزنگ تقریب میں سابق امریکی صدور بارک اوباما اور بل کلنٹن سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ریڈیو سٹی میوزک ہال میں منعقدہ پروگرام میں بائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے سابق صدر اوباما نے کہا کہ ’’میں ایسا ہی صدر چاہتا ہوں جو مسائل کے حل کے لیے مشترکہ بنیاد تلاش کرنے پر زور دیتا ہو۔ ‘‘ سابق صدر بل کلنٹن نے۲۰۲۴ء کے انتخابات میں ووٹرزکو مشورہ دیاکہ ’’جو کام کرتا ہے اس کے ساتھ رہیں۔ ‘‘ خود صدر بائیڈن نے اپنے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ’’وہ پرانے اور بوسیدہ خیالات کے حامل ہیں۔ ‘‘
دوسری طرف سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مہم اگلے ہفتے پام بیچ فلوریڈا میں ایک بڑا فنڈ ریزنگ پروگرام کرے گی جس میں   اسے ۳؍ کروڑ ۳۰؍ لاکھ ڈالر جمع کرنے کی امید ہے۔ اس بیچ اگلی سیاسی ریلیاں منگل کو مشی گن اور وسکونسن ریاستوں میں ہوں گی۔ بعض ریپبلکن لیڈروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیم بائیڈن سے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK