Inquilab Logo

بی جے پی کی آٹھویں فہرست، سنی دیول کو ٹکٹ نہیں

Updated: April 01, 2024, 10:10 AM IST | Agency | New Delhi

 بی جے پی نے سنیچر کو لوک سبھا امیدواروں کی اپنی آٹھویں فہرست جاری کی۔ اس میں ادیشہ سے۳؍، پنجاب سے ۶؍ اور مغربی بنگال سے۲؍ امیدواروں کے نام ہیں جن میں سینئر ایم پی بھرتر ہری مہتاب بھی شامل ہیں۔

Sunny Deol Photo: INN
سنی دیول۔ تصویر : آئی این این

 بی جے پی نے سنیچر کو لوک سبھا امیدواروں کی اپنی آٹھویں فہرست جاری کی۔ اس میں ادیشہ سے۳؍، پنجاب سے ۶؍ اور مغربی بنگال سے۲؍ امیدواروں کے نام ہیں جن میں سینئر ایم پی بھرتر ہری مہتاب بھی شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں بیجو جنتا دل چھوڑ کر پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پارٹی نے ادیشہ کے جاج پور پارلیمانی حلقے سے ڈاکٹر رابندر نارائن بہیرا، کندھمال سے سکانت کمار پانیگراہی اور کٹک سے بھرتر ہری مہتاب کو امیدوار بنایا ہے۔ دوسری طرف گروداسپور سے موجودہ ممبر پارلیمنٹ سنی دیول کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پارٹی نے دنیش سنگھ ببو پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح امرتسر سے ترنجیت سنگھ سندھو، جالندھر سے سشیل کمار رنکو، لدھیانہ سے رونیت سنگھ بٹو اور فرید کوٹ سے ہنس راج ہنس کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ پٹیالہ سے پرنیت کور الیکشن لڑیں گی۔ وہیں بی جے پی نے مغربی بنگال کے جھارگرام پارلیمانی حلقہ سے پرنات توڈو اور بیر بھوم سے دباشیش دھر کو میدان میں اتارا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK