Inquilab Logo

بی جے پی کا راہل گاندھی پر انتخابات کی گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کا الزام

Updated: November 25, 2023, 2:11 PM IST | Jaipur

بی جے پی نے راہل گاندھی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے راجستھان اسمبلی انتخابات کے دن انتخابات کی گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کی ہے۔ پارٹی نے ای ڈی سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو معطل کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی نے مزید کہا ہے کہ انتخابات پینل بھی راجستھان کے چیف الیکشن آفیسر کو حکم جاری کرے گا کہ وہ راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرے۔

Rahul Gandhi speaking. Photo: PTI
راہل گاندھی خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

بی جے پی نے کانگریسی لیڈر راہل گاندھی پرراجستھان اسمبلی انتخابات کے دن ایکس پوسٹ پر انتخابات کی گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور ای ڈی پر زور دیا ہے کہ وہ کانگریسی لیڈر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو معطل کرنے کا مطالبہ کرے اوران کے خلاف دیگر کارروائیاں کرے۔

راہل گاندھی نے اپنے ایکس پوسٹ پر راجستھان کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کانگریس کا انتخاب کریںاور لکھا تھا کہ راجستھان مفت علاج، کم قیمت میںسلنڈر، سود کے بغیر زراعتی قرض ، انگریزی تعلیم ، او پی ایس اور مردم شماری کا انتخاب کرے گا۔دوسری جانب بی جے پی نے ای ڈی کو لکھا ہے کہ راہل گاندھی کی پوسٹ نے ۴۸؍ گھنٹوں کی خاموش مدت کی خلاف ورزی کی ہے جن میں کسی بھی قسم کی انتخابی مہم ممنوع ہے۔بی جے پی نے کانگریسی لیڈر پر عوامی نمائندگی ایکٹ اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہےاور ای ڈی سے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

بی جےپی نےراہل گاندھی کے ایکس اکاؤنٹ کو معطل کرنے کے تعلق سے لکھا ہے کہ ایکس اوراس کے کارکنان کو بھی فوری طور پر اکاؤنٹ کو معطل کرنے اور اس طرح کے کانٹینٹ کو ختم کرنے کی ہدایت دی جاسکتی ہے جس سے الیکشن کے ۴۸؍ گھنٹے کی خاموش مدت کی خلاف ورزی ہو اورجس سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے اصولوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے۔ بی جے پی نے مزید کہا ہے کہ انتخابات پینل بھی راجستھان کے چیف الیکشن آفیسر کو حکم جاری کرے گا کہ وہ راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK