• Tue, 30 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شرد پوار بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا چکے ہیں: پرکاش امبیڈکر کا دعویٰ

Updated: December 30, 2025, 3:54 PM IST | Agency | Mumbai

ونچت سربراہ نے کہا کہ بہت جلد سپریہ سلے مرکز میں وزیر نظر آئیں گی ، اجیت پوار کے ذریعے بی جے پی کی جانب پیش قدمی کا الزام۔

Gautam Adani has long-standing ties with the Pawar family. Picture: Agency
گوتم اڈانی کے پوار خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ تصویر: ایجنسی
ایک روز قبل صنعتکار  گوتم اڈانی اور ان کی اہلیہ کے ایک تقریب کے دوران مہاراشٹر کے سب سے طاقتوار پوار خاندان کے ساتھ نظر آنے پر  سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ لوگ سرگوشیاں کر رہے ہیں کیا شرد پوار پھر کوئی نیا سیاسی دائو آزمانے والے ہیں ؟ 
یاد رہے کہ اتوار کی شام مہاراشٹر کے پونے ضلع میں واقع شرد پوار کے آبائی تعلقے بارامتی میں ایک ادارے کا افتتاح عمل میں آیا۔ یہ افتتاح کسی اور کے نہیں بلکہ  صنعت کار گوتم اڈانی کے ہاتھوں  کیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ سیاسی طور پر ایک دوسرے کے حریف بن چکے شرد پوار اور ان کے بھتیجے اور دونوں کے اہل خانہ اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آئے۔ اس تقریب کے فوراً بعد پونے میں دونوں پارٹیوں نے کارپوریشن الیکشن متحدہ طور پر لڑنے کا اعلان بھی کر دیا۔اس اعلان نے این ڈی اے محاذ میں ممکنہ نئی سیاسی صف بندی کی قیاس آرائیوں کو تیز کر دیا ہے۔
اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے پیر کو ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ چچا (شرد پوار) اور بھتیجے (اجیت پوار) اکٹھے آگئے ہیں، یعنی دونوں این سی پی اب عملی طور پر ایک ہوچکی ہیں۔ شرد پوار نے اجیت پوار کی مدد سے بی جے پی کے ساتھ جانے کی پہلی پیش قدمی کر لی ہے۔ پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ شرد پوار جو کہتے ہیں عمل اس کے الٹ کرتے ہیں۔ سیکولر ووٹر حیران نہ ہوں اگر سپریہ سولے مرکز میں وزیر بنیں اور مہاراشٹر کا کنٹرول اجیت پوار سنبھالیں۔اس پیش رفت پر سنجے راوت (شیو سینا یو بی ٹی) نے کہا کہ شرد پوار اور اڈانی کے تعلقات ذاتی ہیں، سیاسی نہیں۔ لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ این سی پی کو تقسیم کس نے کروایا تھا۔ اڈانی نے ہی این سی پی میں دراڑ ڈالی تھی اور یہ سچ یاد رکھا جانا چاہئے۔اتوار کو بارامتی میں گوتم اڈانی نے شرد چندر پوار سینٹر آف ایکسیلنس اِن اے آئی کا افتتاح کرتے ہوئے پوار کو اپنا  استاد قرار دیا۔ سپریا سلے نے اڈانی کو اپنا بھائی کہہ کر مخاطب کیا جب کہ اجیت پوار نے بتایا کہ اڈانی گروپ کا سی ایس آر فنڈ اس وقت ایک ہزار کروڑ روپے ہے جو دو سال میں بڑھ کر ۳؍ ہزار کروڑ روپےہونے کا امکان ہے۔ پوار نے اڈانی کی ترقی کو محنت اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کی مثالقرار دیا۔قابل ذکر ہے کہ گوتم اڈانی ۲۰۲۲ء میں بھی بارامتی آئے تھے اور سائنس و انوویشن ایکٹیویٹی سنٹر کا افتتاح کیا تھا۔ اس کے بعد ہی مہاوکاس اگھاڑی حکومت گری تھی اور مہایوتی اقتدار میں آئی تھی جس کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بنے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK