Inquilab Logo

کرناٹک میں بی جے پی یدی یورپا پر منحصر

Updated: March 06, 2023, 1:20 AM IST | Bangalore

From Prime Minister Modi to Amit Shah and Rajnath Singh, building bridges of praise, getting the votes of the Lingayat community is the main objective.

All BJP leaders are seen singing the praises of  Yediyurappa
تمام بی جے پی لیڈریدی یورپا کی مدح سرائی کرتے نظر آرہے ہیں

:ایسا لگتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)، جو کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئےتیاری کر رہی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنےمضبوط لیڈر بی ایس یدی یورپا پر منحصرہوگئی ہے۔پارٹی کے سرکردہ مرکزی لیڈران چاہتےہیںکہ۸۰؍سالہ یدی یورپا،جو پہلے ہی انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں، کرناٹک میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں مرکزی کردار اداکریں۔یدی یورپا کو انتخابی مہم میں سب سے آگے رکھنےکی وجہ ڈھکی چھپی نہیں ہےکیونکہ ریاست میں زمینیسطح پرپارٹی کو کھڑا کرنےوالے اور۴؍بار وزیر اعلیٰ رہنے والے یدی یورپاکی عوام خصوصی طور پر لنگایت برادری میں مقبولیت زیادہ ہے۔اب بی جے پی کے انتخابی مشوروںسےیہ واضح ہو گیاہےکہ پارٹی ’یدی یورپا فیکٹر‘پر انحصارکر رہی ہے اوران کے اثر و رسوخ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے انہیں ’پوسٹر بوائے‘کےطور پر پیش کر رہی ہے۔ بی جے پی کی مرکزی لیڈرشپ – وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ،پارٹی صدر جے پی نڈا اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اپنےحالیہ دوروںمیں ہونے والی عوامی ریلیوں میں یدی یورپا کی تعریفوں کے پل باندھ چکے ہیں۔
 ایسا اکثر نہیں ہوتا ہےکہ وزیر اعظم کے پروگرام میںکوئی اور سرخیوں میں ہو، لیکن ایسے ہی ایک موقع پر۲۷؍فروری کو شیموگا میں ایک جلسہ عام میں مودی نےکرناٹک میں بی جے پی کے ایک مضبوط لیڈر یدی یورپا کو’کرم بھومی‘کافخرقرار دیا تھا۔حال ہی میں، یدیورپاکی ۸۰؍ویں سالگرہ پر شیموگا ہوائی اڈے کے افتتاح کے موقع پر ایک جلسہ عام میں،مودی نے عوامی زندگی میں ان کے تعاون کو ’متاثر کن‘قرار دیا۔ وزیر اعظم نے ڈائس پر ان کا استقبال کیا اور ریلی میں موجودلوگوںسے اپیل کی کہ وہ یدی یورپا کے احترام کےطور پر اپنے موبائل فون کی فلیش لائٹ آن کریں۔ اس اپیل پر عوام کا ردعمل حوصلہ افزا تھا۔
 جب لنگایت برادری کے ایک مضبوط لیڈر یدی یورپانےاپنی تقریر ختم کی تو مودی نے کھڑے ہو کر ان کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے حال ہی میں کرناٹک اسمبلی میں یدی یورپا کی آخری تقریر کا بھی باربار حوالہ دیا اور کہا کہ یہ عوامی زندگی میں ہر فرد کے لیے’متاثر کن‘تھی۔امیت شاہ نے ایک حالیہ جلسہ عام میں عوام سےمودی اوریدیورپا پر بھروسہ کرنے اوربی جے پی کو ریاست میں دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے ووٹ دینے کی اپیل بھی کی تھی۔اسی طرح کے بیانات نڈا اور راج ناتھ سنگھ نے بھی دیے ہیں، جو حال ہی میں انتخابی مہم کے لیے آئے تھے۔
 کچھ سیاسی مبصرین اورپارٹی کے اندرونی ذرائع کاکہنا ہے کہ بی جے پی کا یدی یورپا کو پیش کرنے کا مقصدحکومت مخالف لہر کو ختم کرنا، لنگایت ووٹ بینک کو برقرار رکھنا اور اپوزیشن کانگریس کے الزامات کا مقابلہ کرناہے۔ کانگریس نے حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔عظیم پریم جی یونیورسٹی کے سیاسی تجزیہ کار اے نارائن نےکہا کہ بی جے پی ابتدا میں یدی یورپا کو ایک فعال کردار میں لائے بغیر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی تھی، لیکن ’’جب بی جے پی کے پاس مقامی طور پر بھروسہ کرنےکے لیے کچھ نہیں ہے تو انہیں ایک نئے اوتار میں پیش کرنا‘‘ اس کے لیے ناگزیر ہو گیا۔ وہ کچھ لنگایت ووٹ کھونے کا خطرہ مول لیتی اگر اسے یقین ہوتا کہ اسے کچھ دوسری برادریوں سے حمایت ملے گی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ اس بات پریقین نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK