میرابھائندر میونسپل کارپوریشن میںمذبح کی منظوری منسوخ کرنے اور حضرت ٹیپو سلطان چوک کے نام کی تبدیلی کی تجویز پیش ۔
EPAPER
Updated: February 12, 2026, 2:05 PM IST | Sajid Mehmood Shaikh | Mumbai
میرابھائندر میونسپل کارپوریشن میںمذبح کی منظوری منسوخ کرنے اور حضرت ٹیپو سلطان چوک کے نام کی تبدیلی کی تجویز پیش ۔
میرابھائندر میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی نے اقتدار سنبھالتے ہی فرقہ پرستانہ ایجنڈے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ بدھ کو بی جے پی کی نو منتخب میئر ڈمپل مہتا اورڈپٹی میئر دھرو کشور پاٹل نے اپنا عہدہ سنبھالا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ۱۸؍ فروری کو منعقد ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے پہلے عام اجلاس میں دو ایسے ایجنڈے رکھے ہیں جن سے شہر میں نئی بحث چھڑ گئی ہے جن میں پہلی میراروڈ کے نیا نگر میں لودھا روڈ پر واقع مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب حضرت ٹیپو سلطان چوک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ دوسری تجویز اُتن کے علاقے میں مذبح کے لئے مختص زمین کو ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رُدر فورڈ اور موتی کی شاندار کارکردگی، ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی
اس تعلق سے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں میئر ڈمپل مہتا نے کہا کہ۳؍سے ۴؍ کارپوریٹر نے نام تبدیل کرنے کا خط دیا تھا، اس لئے اسے عام اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جہاں اکثریت سے فیصلہ ہوگا۔ ڈپٹی میئر دھرو کشور پاٹل نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے لیکن انتخابی وعدوں کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نریندر مہتا نے مذبح کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماحولیاتی نقطۂ نظر سے نقصان دہ ہے اور ۱۲ ؍لاکھ آبادی والے اس شہر کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پران نے طویل عرصے تک بطور ویلن فلموں پر راج کیا
ٹیپو سلطان چوک سے متعلق انہوں نے کہا کہ بہت سے افراد کی خواہش پر نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اب عام اجلاس میں اکثریت فیصلہ کرے گی ۔واضح رہے کہ میرابھائندر میں مذبح بنانے کا فیصلہ گزشتہ میونسپل کارپوریشن کے زمانے میں ہوا تھا اور اس کے لئے اتن میں زمین مختص کی گئی تھی جبکہ لودھا روڈ پر سابق کارپوریٹر نریش تکارام پاٹل کی تجویز پر مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کے نام سے چوک کو منسوب کیا گیا تھا مگر بی جےپی گزشتہ ۲؍ سال سے اس کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔