• Sun, 22 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانگریس اور راہل گاندھی کیخلاف بی جے پی کا ملک گیر مظاہرہ

Updated: February 21, 2026, 10:58 PM IST | New Delhi

اے آئی سمٹ میں کانگریس کارکنوں کے احتجاج کے جواب میں بی جے پی کارکنان سڑکوں پر ،کانگریس مخالف نعرے بازی

BJP workers burn an effigy of Rahul Gandhi in Jammu. (PTI)
جموں میں بی جے پی کارکنان راہل گاندھی کا علامتی پتلا نذر آتش کرتے ہوئے۔(پی ٹی آئی )

اے آئی سمٹ میں کانگریس کارکنوں کے احتجاج کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کانگریس کے جواب میں حکمراں پارٹی بی جے پی نے  دہلی، مہاراشٹر، گجرات، بہار، تلنگانہ اور جموں کشمیر سمیت کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے  کئے۔ممبئی  میں بی جے پی کارکنوں نے راہل گاندھی کے قافلے کو سیاہ جھنڈے دکھا کر اپنا احتجاج درج کرایا۔ اس دوران علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔ادھر اے آئی سمٹ میں ہنگامہ کرنے کے الزام میں گرفتار کانگریس کے چار کارکنوں کو پٹیالہ ہائوس کورٹ میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مظاہرین نیپال کے جین-زی تحریک سے متاثر تھے اور یہ احتجاج کسی بڑی سازش کا حصہ ہوسکتا ہے۔
 پورے ملک میں کئے جارہے احتجاج میں بی جے پی کارکن کھل کر کانگریس کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگارہے ہیں۔   مدھیہ پردیش کے اندور شہرمیں احتجاج کے دوران کانگریس اور بی جےپی کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ دونوں طرف سے پتھراؤ کی اطلاعات ملیں جس کے بعد پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے حالات پر قابو پایا ۔ اسی طرح تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے ریاستی صدرگنیش کنڈے  نے کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پارٹی ملک کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور ایسے واقعات قومی مفاد کے خلاف ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK