Inquilab Logo

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیلئے سیبی جیسے ادارے کی تشکیل کی ضرورت ہے: سشیل کمار شندے

Updated: December 21, 2023, 5:49 PM IST | New Delhi

بی جے پی کے ممبر پارلیمان سشیل کمار شندے نے کہا کہ ڈیپ فیک اور جعلی ویڈیوز کی تشہیر کو روکنے کیلئے ملک میں سیبی جیسی ریگولیٹری باڈی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ڈیپ فیک اور جعلی ویڈیوز جمہوریت کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ خواتین کو ڈیپ فیک کا زیادہ نشانہ بنایا جارہا ہے۔

BJP Member of Parliament Sushil Kumar Modi. Photo: INN
بی جے پی کے ممبر پارلیمان سشیل کمار مودی ۔ تصویر: آئی این این

راجیہ سبھا میں بی جے پی ممبر پارلیمان سشیل کمار مودی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیپ فیک اور مصنوعی ویڈیوز کو بڑھنے سے روکنے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیلئے سیبی جیسی ریگولیٹری باڈی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیپ فیک اور مصنوعی ویڈیوز جمہوریت کیلئےخطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔غلط معلومات عام ہو رہی ہیںجن کی تصدیق کیلئے لوگوں کے پاس آلات نہیں ہیں۔ خواتین کو ڈیپ فیک کا زیادہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سشیل کمار مودی نے مزید کہا کہ یہ جمہوریت کیلئے نیا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو ہدایت دیں کہ وہ اس طرح کے کانٹینٹ کی تحقیقات کر کے انہیں ہٹانے کی کوشش کریں اور لوگوں تک اس کے بارے میںآگاہی پھیلائیں۔خودکار ضوابط سوشل میڈیا کیلئے کافی نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا کیلئے سیبی جیسی ریگیولیٹری باڈی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK