Inquilab Logo Happiest Places to Work

برازیل کے صدر نے امریکی وزیر خارجہ کو لاطینی امریکہ کا مہلک دشمن قرار دیا

Updated: June 05, 2026, 1:50 PM IST | Brasília

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو لاطینی امریکہ کا مہلک دشمن قرار دیا، اور کہا کہ ان کے دل میں برازیل کے خلاف گہری نفرت ہے۔

Brazilian President Luiz Inácio Lula da Silva. Photo: X
برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا۔ تصویر: ایکس

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے منگل کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پر زبانی حملہ کرتے ہوئے انہیں لاطینی امریکہ کا ’’مہلک دشمن‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کے دل میں برازیل کے خلاف گہری نفرت ہے۔ واضح رہے کہ یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب امریکہ نے مبینہ غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کا حوالہ دیتے ہوئے برازیل کی درآمدات پر۲۵؍ فیصد محصول (ٹیرف) عائد کرنے کی دھمکی دی، جس کے بعد سفارتی تعلقات میں تیزی سے گراوٹ آئی۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی وزیر بین گوئیر کا اذان پر پابندی کا مطالبہ، مساجد کے لاؤڈ اسپیکر نشانے پر

بعد ازاں  امریکی سینیٹ کی سماعت میں روبیو نے مغربی نصف کرہ کی جغرافیائی سیاست کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برازیل اور کولمبیا علاقائی جمہوری شراکت داروں میں مستثنیٰ ہیں۔ روبیو نے استثنیٰ میں نکاراگوا، کیوبا، وینزویلا، کولمبیا، برازیل کا نام لیا۔ واضح رہےکہ  لولا، جو اکتوبر کے انتخابات میں چوتھی بار تاریخی مدت کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں، کا الزام ہے کہ روبیو کا موقف برازیل کی سیاسی اپوزیشن کے اشتراک سے بنایا جا رہا ہے۔ جبکہ ان کے اہم حریف قدامت پسند سینیٹر فلاویو بولسونارو ہیں، جو سابق انتہائی دائیں بازو کے صدر جائر بولسونارو کے بیٹے اور ٹرمپ انتظامیہ کے اتحادی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کو نیتن یاہو نے ’’ خاندانی جھگڑا‘‘ قرار دیا

ذہن نشین رہے کہ برازیل اور امریکہ کے تعلقات اس وقت کشیدگی اور عملی تعاون کے درمیان جھول رہے ہیں۔ دونوں ملک مغربی نصف کرہ کی سب سے بڑی معیشتیں ہیں، لیکن سیاسی اختلافات اور تجارتی پالیسیوں نے تعلقات کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ امریکہ کی برازیل سے تجارت سرپلس ہے، یعنی امریکہ برازیل کو زیادہ برآمد کرتا ہے۔ اس کے باوجود ٹیرف کا استعمال جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لیے کیا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK