Inquilab Logo

برطانیہ نے مزید۴۲؍ روسی شخصیات پر پابندیاں عائد کردی ہیں

Updated: July 28, 2022, 12:23 PM IST | Agency | London

لوہانسک اور ڈونیسٹک میں روس کی طرف سے ما مور کئے گئے عہدیدار بھی شامل ، وزیر انصاف اور نائب وزیر انصاف پر پابندیاں

 Britain is imposing sanctions on Russia to prevent such attacks..Picture:INN
برطانیہ ، روس کو اس طرح کے حملوں سے روکنے کیلئے پابندیاں عائد کررہا ہے۔ تصویر: آئی این این

برطانیہ نے یوکرین کے شہروں لوہانسک اور ڈونیسٹک میں روس کی طرف سے ما مور کئے گئے عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ 
 میڈیارپورٹس  کے مطابق روس میں۲۹؍ علاقائی گورنرز پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔برطانیہ کی جانب سے ۴۲؍شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس میں روس کے وزیر انصاف اور نائب وزیر انصاف بھی ہیں۔علاوہ ازیں روسی ارب پتی ایلیشر عثمانوف کے دو بھتیجوں پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔  بر طانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے کہا کہ ہم ان تمام شخصیات پر سخت پابندیاں لگائیں گے جو یوکرین میں پوتن کی جنگ کی قانونی معاونت کر رہے ہیں۔  واضح رہے کہ لز  ٹر س حکمراں کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ  بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ان کا مقابلہ سابق وزیر خزانہ رشی سونک سے ہے۔  ماہرین کے مطابق وہ اس طرح کی پابندیوں کا اعلان کر کے   اپنی مقبولیت میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں   اور اپنی پارٹی کی اراکین درمیان  اپنی شناخت قائم کرنا چاہتی ہے۔      واضح رہےکہ روس نے وٹالی خوتسینکو اور ولادیسلاف کزنیٹسو کو ڈونیٹسک کا وزیر اعظم اور لوہانسک کا ڈپٹی چیئرمین  مامورکیا تھا۔برطانیہ کے دفتر خارجہ نے دونوں افراد پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اثاثے بھی منجمد کر دیئے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وٹالی اور ولادیسلاف کو مقبوضہ علاقے میں روسی پالیسیز پر عمل درآمد کیلئے بھیجا گیا ہے تاکہ یوکرین کے ان علاقوں کو روس میں ضم کیا جاسکے۔واضح رہے کہ فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک برطانیہ نے۱۱؍ سو روسی شخصیات اور سو سے زائد کاروباری مراکز پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

russia Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK