Inquilab Logo

راحت پیکیج نہ ملنے سےبی ایس این ایل کے ملازمین ملک گیربھوک ہڑتال پر

Updated: February 25, 2020, 12:49 PM IST | Agency | New Delhi

بی ایس این ایل کیلئے ۶۹؍ہزار کروڑ روپے کے راحت پیکیج کو نافذ کرنے میں تاخیر کے خلاف ملازمین کی یونین نے پیر کو قومی سطح پر احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

بی ایس این ایل کے ملازمین ۔ تصویر آئی این این
بی ایس این ایل کے ملازمین ۔ تصویر آئی این این

 نئی دہلی: بی ایس این ایل کیلئے ۶۹؍ہزار کروڑ روپے کے راحت پیکیج کو نافذ کرنے میں تاخیر کے خلاف ملازمین کی یونین نے  پیر کو قومی سطح پر احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اس تعلق سے آل یونین اینڈ اسوسی ایشن آف بی این ایل (اے یو اے بی) نے اپنےبیان میں کہا تھا کہ اے یو اے بی ۲۴؍ فروری ۲۰۲۰ء کو قومی سطح پر بھوک ہڑتال کا انعقاد کررہی ہے۔ بی ایس این ایل کی تجدید نو کے تعلق سے مرکزمی کابینہ کے فیصلے کو جلد نافذ کرنے کا مطالبہ اور ملازمین کی شکایتوں کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئےاس کاانعقاد کیا گیا ہے۔‘‘

اکتوبر۲۰۱۹ء میں حکومت نے قدم اٹھایا تھا
 واضح رہے کہ مودی حکومت نے اکتوبر ۲۰۱۹ء میں گھاٹے میں چل رہی سرکاری ٹیلی کام کمپنی بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کی بحالی دونوں کو ضم کرکے کیلئے ۶۸؍ہزار ۷۵۱؍کروڑ روپے کے پیکیج کو منظوری دی تھی۔ اس میں ۴؍ جی اسپیکٹرم کی تقسیم اور والنٹری ریٹائرمنٹ (وی آر ایس) بھی شامل تھا۔

فورجی اسپیکٹرم نہیں دیا گیا
 اے یو بی نے مزید کہا ہے کہ ریوائیول پیکیج میں ۴؍جی اسپیکٹرم کا الامنٹ، ۱۵؍ہزار کروڑ روپے کی رقم کا انتظام کرنے کیلئے خودمختار گارنٹی جاری کرنا، جائیدادوں کی فروخت اور وی آر ایس نافذ کرنا شامل ہے۔ ان میں سے محض وی آر ایس اسکیم کو نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعہ ۷۸؍ہزار ۵۶۹؍بی ایس این ایل ملازمین کو ریٹائر کیا گیا ہے۔ ۴؍ماہ پورے ہونے والے ہیں لیکن ابھی تک بی ایس این ایل کو ۴؍جی اسپیکٹرم نہیں دیا گیا ہے

۔۲۰۱۷ء میں کمپنی کونقصان ہوا تھا
 مالی سال ۱۸۔۲۰۱۷ء میں بی ایس این ایل کو ۳۱؍ ہزار ۲۸۷؍کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔کمپنی میں فی الحال ۱ء۷۶؍لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں۔ وی آر ایس دینےکے بعد ریٹائر ہونے سے کمپنی کے ملازمین کی تعداد اگلے ۵؍برسوں میں ۷۵؍ہزار رہ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK