Inquilab Logo

بلڈانہ: سبزیوں کی قیمت میں کمی سے کسان پریشان

Updated: January 30, 2023, 2:25 PM IST | Ali Imran | buldhana

ضلع کے دیولگاؤں ماہی تعلقے میں سبزی کے کاشتکاروں کی بڑی تعداد ہے۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

:ضلع کے دیولگاؤں ماہی تعلقے میں سبزی کے کاشتکاروں کی بڑی تعداد ہے۔ سبزیوںکی پیداوار زیادہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو کم داموں میں سبزی فروخت کرنا پڑرہا ہے۔ جس کی وجہ سے کسانوں کی معاشی حالت خراب ہو رہی ہے۔ دیولگاؤں راجہ تعلقہ میں کسانوں نے ۱۹۴؍ہیکٹر پر سبزیاں اگائی ہیں۔ یہ اطلاع تعلقہ زراعت افسر دانڈگے نے دی ہے۔لیکن پیداوار کے مقابلے سبزیوں کی قیمت مارکیٹ میں کم آ رہی ہے۔چونکہ اتنے کم داموں سے پیداوارکی لاگت پوری نہیں ہوتی، اس وجہ سے علاقے میںسبزیاں اگانے والے کاشتکار مالی مشکلات کا شکار ہیں۔  سوابھیمانی کسان اسوسی ایشن کےضلع سیکرٹری شیخ ذوالفقار نےبتایاکہ دیولگاؤں ماہی کےسبزی پروڈیوسر مدھوکر اتم راؤ شنگانے نے سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل کو فون کرکے کسانوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہیں کسانوں کا حال بتایا گیا لیکن  انہوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیے بغیر یہ کہہ کر فون بند کر دیاکہ وہ اعلیٰ افسران کو اس بارے میں آگاہ کر دیں گے۔تعلقہ کے زرعی افسر کے دفتر کا زرعی ملازم کسانوں کے ڈیم پر نہیں گیا۔ سبزی تیار کرنے والے مدھوکر شنگانے کہا کہ قیمت نہ ملنے کی وجہ سے گوبھی سڑ کر بکھر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK