Inquilab Logo

دہلی : رام لیلا میدان پر کسانوں کی مہا پنچایت، سرکار کیخلاف قرار داد

Updated: March 15, 2024, 8:40 AM IST | Agency | New Delhi

کسانوں کو روکنے کیلئے ہر ممکن رکاوٹ ڈالی گئی، میدان پر کیچڑ تک پھیلا دیا گیا لیکن کسان ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

Mud was spread on the Ramlila Maidan to stop the farmers. Photo: PTI
کسانوں روکنے کیلئے رام لیلا میدان پر کیچڑ پھیلادیا گیا تھا۔ تصویر: پی ٹی آئی

ایم ایس پی سمیت کئی مطالبات کو لے کر احتجاج کررہے کسانوں نے جمعرات کو دہلی کے مشہور رام لیلا میدان پر مہا پنچایت کا انعقاد کیا۔ اس پنچایت میں تقریباً ۲۰؍ ہزار کسان شریک ہوئے۔ حالانکہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ۵؍ ہزار کسانوں کی قید لگائی گئی تھی لیکن کسانوں کی بڑی تعداد یہاں پہنچ گئی۔ اس دوران کسانوں کو روکنے کےلئے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اڑچن ڈالی گئی۔ یہاں تک کہ میدان میں کیچڑ بھی پھیلادیا گیا تھا لیکن کسان بھی اپنے ارادوں پر اٹل تھے۔ انہوں نے کسی بھی چیز کی پروا نہ کرتے ہوئے مہا پنچایت میں شرکت کی اور مرکزی حکومت کے خلاف قرار داد منظور کرتے ہوئے سرکار کو سخت وارننگ دی کہ ان کے مطالبات فوراً منظور کئے جائیں۔ 
کسان تنظیموں کی قیادت کر رہے سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا کہ رام لیلا میدان میں منعقدہ کسان مزدور مہاپنچایت میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جنگ تیز کرنے کی قرارداد منظور کی گئی ہے۔ اب کسان اور مزدور مودی حکومت کی پالیسیوں کو پورے ملک میں بے نقاب کریں گے۔ تنظیم کی جانب سے کہا گیاکہ جس طرح سے رام لیلا میدان پر کیچڑ پھیلایا گیا اس سے ثابت ہو تا ہے کہ سرکار ہمارے ساتھ پر امن مذاکرات نہیں چاہتی ہے۔ اسی لئے اب ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔ سرکار کے خلاف یہ تحریک تیز کی جائے گی اور پورے ملک میں بیداری لائی جائے گی۔ 
 واضح رہے کہ کسان پنچایت کے پیش نظر دہلی پولیس پوری طرح مستعد رہی اور سیکوریٹی کے انتظامات سخت کر د ئیے گئے تھے۔ کسانوں کے مارچ کے پیش نظر دہلی کی تین سرحدوں سنگھو، ٹکری اور غازی پور پر سیکوریٹی فورسیزکی بھاری تعیناتی بھی تھی اور کئی کسانوں کو ٹریکٹر ٹرالیاں شہر میں لانے سے روکا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK