Inquilab Logo Happiest Places to Work

سی اے کی چھٹی: اے آئی نے بھرا انکم ٹیکس ریٹرن !

Updated: June 18, 2026, 7:05 PM IST | Mumbai

آئی ٹی آر فائل کرنے کے لیے کچھ ہندوستانی پروفیشنلز نے اے آئی ٹول’Claude‘ کا استعمال کیا اور اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔

Income Tax Return.Photo:INN
انکم ٹیکس ریٹرن۔ تصویر:آئی این این

آئی ٹی آر فائل کرنے کے لیے کچھ ہندوستانی پروفیشنلز نے اے آئی ٹول’Claude‘ کا استعمال کیا اور اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔ صارفین کے مطابق، اس کے ذریعے ٹیکس بھرنا ایسا تھا جیسے بغل میں کوئی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے)(CA) بیٹھا ہو۔ تاہم اس ٹرینڈ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ڈیٹا پرائیویسی کے حوالے سے ایک سنجیدہ بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔ ٹیکنالوجی اور اے آئی کا دائرہ اب صرف مواد لکھنے یا کوڈنگ تک محدود نہیں رہا، بلکہ یہ اب براہِ راست آپ کے ٹیکس اور مالیات سے جڑے پیچیدہ کاموں میں بھی داخل ہو چکا ہے۔ آج کل ملک میں ٹیکس سیزن چل رہا ہے اور اس دوران کچھ بھارتی پروفیشنلز نے انکم ٹیکس ریٹرن (ITR) فائل کرنے کے لیے اے آئی ٹولز کا استعمال کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ پروفیشنلز نے اپنے شاندار تجربات شیئر کیے ہیں۔ ایک ڈیٹا سیکوریٹی اینالسٹ نے Anthropic کے اے آئی ٹول’Claude‘کا استعمال کرنے کے بعد کہا کہ اسے استعمال کرتے ہوئے ایسا محسوس ہوا جیسےکوئی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ میرے بالکل ساتھ بیٹھا ہو۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کین اور بیلنگھم کی شاندار کارکردگی سے انگلینڈ نے کروشیا پر سنسنی خیز کامیابی


 امیزون کے سینئر ایگزیکٹیو اکھل سود، جو اس وقت واشنگٹن میں رہتے ہیں، نے پہلی بار ہندوستان میں اپنا آئی ٹی آرفائل کرنے کے لیے اے آئی اسسٹنٹ استعمال کیا۔ ان کے لیے یہ تجربہ صرف آٹومیشن نہیں تھا بلکہ ٹیکس جیسے پیچیدہ عمل کو سمجھنے کا ذریعہ بھی تھا۔ اکھل سود نےلِنکڈ اِن پر لکھا’’ایک این آر آئی  کے طور پر ٹیکس فائلنگ ہمیشہ ضرورت سے زیادہ پیچیدہ محسوس ہوتی تھی۔ پہلے مجھے کسی سی اے کو ڈھونڈنے، دستاویزات بھیجنے، جواب کا انتظار کرنے اور نامانوس ٹیکس اصطلاحات کو سمجھنے میں گھنٹوں لگتے تھے۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ اس اے آئی ٹول نے نہ صرف سوالات کے جواب دیے بلکہ یہ بھی سمجھایا کہ ہر فیلڈ کیوں ضروری ہے، کون سی معلومات کہاں بھرنی ہے، انکم کی مختلف کیٹیگریز کیسے کام کرتی ہیں اور جمع کروانے سے پہلے کیا چیزیں چیک کرنی چاہئیں۔ ان کے مطابق یہ ایک سیکھنے کا تجربہ تھا، صرف فارم بھرنے کا نہیں۔ اے آئی نے ٹیکس پورٹل کی مشکلات کو سمجھنے اور شکایت درج کرنے کے طریقے بھی بتائے۔

یہ بھی پڑھئے:’’ دیوانے ہیں‘‘ کے ساتھ لوٹا پرانے بالی ووڈ کے جشن کا رنگ، ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا نیا گانا ریلیز


 اس معاملے میں ایک اور دلچسپ مثال بنگلور کے انفارمیشن سیکوریٹی اسپیشلسٹ اُدیش کمار کی ہے۔ انہوں نے صرف رہنمائی نہیں لی بلکہ Claude کے ڈیسک ٹاپ ایپ کے ذریعے مکمل فائلنگ پروسیس خود کروائی۔ان کے مطابق اس اے آئی ٹول نے ان کے فارم ۱۶؍ کا تجزیہ کیا، اسے اے آئی ایس( Annual Information Statement ) سے ملایا، ڈیٹا میں فرق تلاش کیا، درمیان میں نوکری بدلنے کے معاملے کو سنبھالا، پورٹل کی ایررز اور سیشن ٹائم آؤٹ جیسے مسائل حل کیے اور آخر میں ریٹرن کامیابی سے جمع بھی کروا دیا۔انہوں نے وہ مخصوص اے آئی پرامپٹ بھی شیئر کیا جو انہوں نے Claude کےکروم ایم سی پی کے ذریعے استعمال کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK