Inquilab Logo

کنیڈا: جنوب ایشیائی تاجروں سے ہفتہ وصولی کے الزام میں ۵؍ ہندوستانی گرفتار

Updated: February 08, 2024, 9:27 PM IST | Toronto

کنیڈا میں ۲؍ خواتین سمیت ۵؍ ہندوستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ملک کے جنوب ایشیائی تاجروں سے ہفتہ وصولی کرتے تھے اور ان کے پاس غیر قانونی ہتھیار بھی ہیں۔ ان کے خلاف متعدد شکایات درج کروائی گئی تھیں جن میں سب سے اہم یہ تھی کہ رقم نہ ملنے پر ملزمین نے تاجروں کے خاندان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Canadian Police. Photo: INN
کنیڈا پولیس۔ تصویر: آئی این این

کنیڈا میں پولیس کے خصوصی دستے نے دو خواتین سمیت پانچ ہندوستانیوں کو جنو ب ایشیائی ممالک کے تاجروں سے ہفتے وصولی اور ہتھیاروں کے متعلق جرم میں گریٹر ٹورنٹو میں گرفتار کیا ہے۔ 
 پیل کی مقامی پولیس کے بدھ کو جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق مقامی پولیس کی ہفتہ وصولی تحقیقاتی ٹاسک فورس نے اونٹاریو خطے کی پولیس کی مدد سے تلاش شروع کی جو چار لوگوں کی گرفتاری پر ختم ہوئی۔ ان کے نام گگن اجیت سنگھ ( ۲۳ ؍ سال)، انمول دیپ سنگھ (۲۳؍ سال)، ایامجیت کور (۲۱؍ سال)، حشمیت کور (۲۵؍ سال) اور ارون دیپ تھنڈ (۳۹؍ سال) ہیں۔ 
گگن اجیت سنگھ، حشمیت کور اور ایامجیت کور برہمٹن سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ انمول دیپ سنگھ کا تعلق مسی سونگا سے ہے۔ ان پر ہفتہ وصولی، غیر قانونی ہتھیار رکھنے، ممنوعہ اور پابندی شدہ ہتھیار رکھنے، جعل سازی سمیت دیگر الزام عائد کئے گئے ہیں۔ ارون دیپ سنگھ پر کوئی مخصوص الزام تو نہیں لیکن ہفتہ وصولی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 
 سی بی سی نیوز رپورٹ کے مطابق جنوب ایشیائی تاجروں کی جانب سے متعدد شکایتوں، جن میں دھمکی اور ہفتہ نہ دینے کی صورت میں ان کے خاندان والوں کے خلاف تشدد شامل ہیں، کے بعد پیل کی مقامی پولیس نے گزشتہ سال مخصوص مہم کا آغاز کیا تھا۔ 
اس دستہ کی سربراہی کر رہے سپرنٹنڈنٹ شیلے نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہفتہ وصولی کی ۲۹؍ شکایتوں کی تحقیقات کے سلسلے میں کل ۲۴؍ الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ٹورنٹو اسٹار اخبار کے مطابق تھامسن نے کہا کہ ان میں سے ۹؍ واقعات میں تاجروں پر بندوق سے گولی چلائی گئی۔ تاہم، کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ہدف بنائے گئے کاروبار مختلف ہوتے ہیں لیکن ان میں ریستوراں اور بیکریاں ، ٹرانسپورٹ کمپنی اور آزاد استعمال شدہ کار کے ڈیلر شامل ہیں اور ان سب کے مالک جنوبی ایشیائی ہیں۔ ان کے طریقہ کار کا خلاصہ کرتے ہوئے تھامسن نے بتایا کہ اس جرم کے شکار لوگوں سے فون، سوشل میڈیا ایپ، یا ویڈیو کالنگ جیسے وہاٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا۔ 
تھامسن نے کہا کہ متاثرین سے مطالبات مختلف ہوتے تھے لیکن مجرم ہمیشہ کینیڈیائی ڈالر یا نقد ہندوستانی روپوں یا رقم کی منتقلی کا مطالبہ کرتے تھے۔ اسی قسم کی ہفتہ وصولی کی کوشش اڈمنٹن کے تحقیقاتی اداروں، لوور مین لینڈ آف برٹش کولمبیا اور امریکہ کے زیر انتظام کئی خطوں کے زیر تفتیش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خصوصی دستہ ان تمام جگہوں کے ساتھ ہندوستانی ایجنسی کے رابطے میں ہے۔ 
تھامسن نے کہا کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ یہ طے کیا جا سکے کہ پیل میں ہفتہ وصولی کی کوشش کا تعلق وسیع تر ہندوستانی منظم جرائم سے ہے۔ اور اس طرح کے امکان کی تحقیق کی جا رہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ہم یہ (نیوز کانفرنس)اس وجہ سے کر رہے ہیں کہ اسے سماج کے سامنے پیش کیا جائے کہ ہم اطلاعات کی تلاش میں ہیں۔ تفتیش کاروں کا خیا ل ہے کہ ممکن ہے اس طرح کے مزید کئی متاثر ین موجود ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK