Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی نریندر مودی کو لوک سبھا انتخابات جیتنے پر مبارکباد

Updated: June 06, 2024, 9:49 PM IST | Ottawa

کنیڈا اور ہندوستان کے باہمی تعلقات میں کشیدگی کے دوران کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نےوزیر اعظم مودی کو لوک سبھا انتخابات میں فتح حاصل کرنے کیلئے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنیڈا دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی بہتری کیلئے مودی حکومت کے ساتھ کام کرے گا۔

Canadian Prime Minister Justin Trudeau and Narendra Modi. Photo: INN
کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور نریندر مودی۔تصویر: آئی این این

کنیڈا کےو زیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو لوک سبھا انتخابات میں فتح سے ہمکنار ہونے پر مبارکبادپیش کی۔ جسٹس ٹروڈو کے دفتر کے ایکس پوسٹ میں جو پوسٹ شیئر کی ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ’’کنیڈا دونوں مماملک اور ان کے عوام کے باہمی تعلقات کو بہترین بنانے کیلئے نریندر مودی کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔‘‘
خیال رہے کہ نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی مرکز میں اپنی حکومت بنانے میں تیار ہےلیکن بی جے پی اکثریت حاصل کرنے میں ناکامیاب رہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے صرف ۲۴۰؍ سیٹیںحاصل کی ہیں جبکہ این ڈی اے نے ۲۹۲؍ سیٹیں حاصل کی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز پوسٹ، میڈیکل طالب علم معطل

یاد رہے کہ کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کیلئے ۲۷۲؍ سیٹیں درکار ہوتی ہیں جبکہ بی جے پی اس کا ہندسہ پار کرنے میں ناکامیاب رہی ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نریندر مودی ۸؍ جون کو حلف لے سکتے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو کا مبارکباد کا پیغام اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ سال سکھ عسکریت پسند ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ ستمبر کو کنیڈیا کے وزیر اعظم نے کنیڈا کی پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ ملکی تفتیشی ایجنسیاں یہ الزام عائد کر رہی ہیں کہ نجر کے قتل میں ہندوستانی حکومت کے ایجنٹس ملوث ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر خاتون اہلکار نے کنگنا رناوت کو طمانچہ رسید کردیا

نجر خالصتانی حامی تھا، جو کچھ گروپوں کی جانب سے سکھوں کے آزادانہ ملک کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہ خالصتان ٹائیگر فورس کا ہیڈ بھی تھا،جسے ہندوستان میں دہشت گرد تنظیم کا نام دیا گیاہے۔نئی دہلی نے کنیڈا کے ان الزامات کی تردید کی تھی اور اسے ’’مضحکہ خیز اور ترغیب دیا گیا‘‘ قرار دیا تھا۔ ہندوستان نے کنیڈا کے الزامات کے تعلق سے کہا تھا کہ یہ اوٹاوہ کا اصل حقیقت ، کہ وہ ایسے افراد کو شیلٹر فراہم کر رہا ہے جو ہندوستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ ہیں، سے پردہ پوشی کرنے کا طریقہ ہے۔
ان الزامات کے بعد نئی دہلی نے کنیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا کی خدمات معطل کی تھیں لیکن اکتوبر میں انہیں دوبارہ جاری کر دیا تھا۔ ہندوستان نے کنیڈا کو اپنے ۴۰؍ سفارتی عملے کو واپس بلانے کا بھی حکم جاری کیا تھا۔ فروری میں کنیڈا نے الزام عائد کیا تھا کہ ہندوستان کنیڈا کے جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ ہندوستان نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔۳؍ مئی کو کنیڈا پولیس نے نجر کے قتل کے معاملے میں تین ہندوستانیوں کو حراست میں لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK