Inquilab Logo

ڈاکٹرکی پٹائی کیخلاف سائن اسپتال کے ڈاکٹروں کا کینڈل مارچ

Updated: June 29, 2021, 8:15 AM IST | saadat khan | Mumbai

اسپتال میںزیر علاج مریض کےفوت ہونے پر رشتہ داروں نے ڈاکٹرکو زدوکوب کیا تھا۔ مظاہرین نے انصاف اور ملزمین کو گرفتار کرنےکا مطالبہ کیا۔ حفاظتی انتظامات سے متعلق پولیس اور اسپتا ل انتظامیہ کی میٹنگ میں اس معاملے کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملزمین کی تلاش میں پولیس ٹیم ناسک روانہ

Doctors at Sion Hospital candale are demanding the arrest of the accused during the march.Picture:Inquilab
سائن اسپتال کے ڈاکٹر کینڈل مارچ کے دوران ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تصویر انقلاب

سائن اسپتال میںزیر علاج مریض کےفوت ہونے پر رشتہ داروں نے ڈاکٹرکو زدوکوب کیا جس  کے خلاف  اسپتال کے ڈاکٹرو ںنے اتوار کی رات کینڈل مارچ نکال کراحتجاج کیا اور ملزمین کو گرفتار کرنےکا مطالبہ کیا ۔  پیر کو پولیس اور اسپتال انتظامیہ کےمابین حفاظتی انتظامات پر میٹنگ منعقدکی گئی  جبکہ پولیس ملزمین کو تلاش کررہی ہے ۔
 اطلاع کے مطابق سائن اسپتال میں زیر علاج پیارے لال گپتاجو گردہ کے مریض  تھے، کا ہیمو گلوبین کم اور بلڈپریشر زیادہ تھا۔ دوران علاج جمعہ کو ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے ۲؍ بیٹے روشن گپتا ( ۳۹) اور راجیش گپتا( ۳۶) نےپیارے لال کی موت کیلئے ڈاکٹرو ںکو قصور وار ٹھہرایااور انہیں زدوکوب کیا جس کی وجہ سے سائن اسپتال کے ڈاکٹرناراض ہیںاورحکومت اور پولیس سےحفاظت اور انصاف چاہتےہیں۔ 
 سائن پولیس نےڈاکٹرر اہل دھدسے کی شکایت پر ان دونوں بھائیوں کے خلاف مارپیٹ اور اور سرکاری کام میں مداخلت کرنےکے الزام میں تعزیرات ہند کی دفعہ ۳۵۳؍ کے تحت معاملہ درج کرلیاگیاہے  اور ان کو تلاش کرنےکیلئے پولیس ٹیم  ناسک گئی ہوئی ہے ۔
 مذکورہ واقعہ سے سائن اسپتال کے ڈاکٹروںمیں ناراضگی پائی جارہی ہے  اور ڈاکٹروںکے تحفظ کیلئے پختہ انتظام کرنےکا مطالبہ کیاجارہاہے ۔ ساتھ ہی خاطیوںکو جلدازجلد گرفتار کرنے کی مانگ کی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں سائن اسپتال کے ڈاکٹر وں نے اتوار کی شب میں اسپتال کے احاطہ میں کینڈل مارچ نکالا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ 
 اس واقعہ اور ڈاکٹروں کے احتجاج کے پیش نظر پیر کو سائن اسپتال میں پولیس کا سخت انتظام تھا۔ ڈاکٹروں کے تحفظ سے متعلق سائن اسپتال کے ڈین ڈاکٹر موہن جوشی اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ سائن پولیس کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ منعقدکی گئی  جس میں اس معاملے پر گفتگوکرنےکےعلاوہ ملزمین کو جلدازجلد گرفتار کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔  
 اس بارے میں میڈیکل سوشل ورکر شعیب ہاشمی نے بتایا کہ ’’ پیر کو جب میں سائن اسپتال پہنچا تو عام دنوں کے مقابلے پولیس کازیادہ بندو بست دکھائی دیا۔ پولیس کی متعدد وین اسپتال احاطےمیں کھڑی دکھائی دیں۔ میں نے سیکوریٹی والے سے وجہ دریافت کی تو اس نےبتایاکہ ایک مریض کے رشتے داروںنے ڈاکٹروںکو ماراپیٹاہے ۔ اسی کےبارےمیں پولیس اور اسپتال انتظامیہ کی میٹنگ جاری ہے ۔‘‘
   اس تعلق سے ڈاکٹر موہن جوشی سے رابطہ کرنےپر انہوںنے کہاکہ’’میں پولیس کمشنر کے ساتھ میٹنگ میں ہوں ۔ فارغ ہوکر گفتگوکرتاہوں۔‘‘ یہ کہہ کرانہوںنے فون منقطع کردیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK