Inquilab Logo

جنوری سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

Updated: December 19, 2020, 12:11 PM IST | Agency | New Delhi

کمپنیوں کے مطابق کل پرزوں کے دام بڑھنے اور کورونا کے بحران میں نقصان کی تلافی کیلئےیہ قدم اٹھانا ناگزیر ہے

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

کورونا کے سبب پیدا ہوئے معاشی بحران میں آٹو موبائل سیکٹر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔اقتصادی سرگرمیاں پٹری پر لوٹنے کے دوران بھی  گاڑیاں  تیار کرنے والی کمپنیوں کو پیداور اورفروخت کے معاملے میں اپنی سابقہ روش پر لوٹنے میں طویل عرصہ لگ سکتاہے۔رواں مالی سال  کے ابتدائی  ماہ  لاک ڈائون  کےنذر ہوگئے۔  اس  بعد تہوار وں کے سیزن میں اس شعبہ میں فروخت کچھ بہتری دیکھی گئی لیکن اب  مالی سال کے ختم ہونے کے باقی بچے مہینوں میں گاڑیوں کی مانگ کم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔’کیئر ریٹنگز‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  نئے مالی سال سے پہلے تھوک فروخت کے معاملے میںمسافر بردار گاڑیوں میں ۱۴؍ فیصد ، موٹر سائیکل اور اسکوٹر میں ۱۸؍فیصد  ،۳؍ پہیہ گاڑیوں میں ۷؍ فیصد اور تجارتی گاڑ یوں میں ۳۰؍ فیصد تک کی کمی  آسکتی ہے۔  قابلِ غور ہے کہ گزشتہ دنوںہی  مینوفیکچررز  بڑھتے ہوئے اخراجات کی تلافی کیلئے قیمتیں بڑھا نے کا  اعلان کرچکےہے۔
ایم جی موٹرکا بھی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان
  ایم جی موٹر انڈیا کی جانب سے جمعہ کو باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے کہ جنوری سے کمپنی  کی تیار کردہ گاڑیوں کی قیمتوں میں۳؍ فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ خام مال کی بڑھتی قیمتوں کے سبب یہ قدم اٹھا نا ضروری ہوگیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے کمپنی اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی۔ یہ اضافہ ۳؍ فیصد تک کا ہوسکتا ہے  جو یکم جنوری ۲۰۲۱ءسے لاگو ہوگا۔
 دیگر کمپنیاں پہلے ہی اعلان کرچکی ہیں
   اس  سے قبل ماروتی سوزوکی انڈیا ، فورڈ انڈیا ،  مہیندرا اینڈ مہیندرا اور ہیرو موٹرس بھی اپنی گاڑیوںکی قیمتوںمیںاضافے کے اعلا نا ت کرچکے ہیں۔ماروتی سوزوکی انڈیاکے مطابق  مختلف ماڈلز کے مطابق ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔  فورڈ انڈیا کے مطابق  اس کی مختلف کاروں کی قیمتوں میں ایک سے ۳؍ فیصد تک کا اضافہ کیا جاے گا۔  ماڈلز کے حساب سے قیمت تقریباً۵؍ ہزار سے ۳۵؍ ہزار روپے تک بڑھ جائے گی۔
  وہیںہندوستان کی سب سے بڑی ٹو وہیلرکمپنی ہیرو موٹوکارپوریشن نے یکم جنوری سےقیمت بڑھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ کہ مختلف اشیا ءجیسے اسٹیل ، ایلومینیم ، پلاسٹک اور دیگر دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔  اس  کے سبب  قیمتوں میں اضافہ کرنا ناگزیر  ہے۔ کمپنی   کے مطابق یکم جنوری ۲۰۲۱ء    قیمتوں میںکم از کم ۱۵۰۰؍ روپے کا  اضافہ کیا جائے گا اور جلد ہی  ڈیلرز کومختلف ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے  کی شرح   سےآگاہ کیا جائے گا۔ ہیرو موٹرس کے مطابق کمپنی  اخراجات کو کم کرنے کی طرف کام کرتی رہے گی تاکہ صارفین پر قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کم کیا جاسکے۔ نئے سال سے مہیندر ابھی اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جارہا ہے۔ مہیندر ا نے اس کیلئے کئی  وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے  یہ انکشاف نہیں کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا  جائے گا۔ وہیںدوسری طرف تمام کار کمپنیاں سال ختم  ہونے سے قبل  صارفین کو مختلف رعایتی پیشکش کے ذریعے موجودہ اسٹاک کو ختم کر نے کیلئے بھی کوشاںہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK