Inquilab Logo

آنند مہندرا نے ریاستی حکومت کیساتھ ’ممبئی فیسٹیول ۲۰۲۴ء‘ کا اعلان کیا

Updated: November 25, 2023, 12:12 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان میں مائیکرو اور چھوٹی صنعتوں کی تنظیم لگو اُدیوگ بھارتی (ایل یو بی) نے ممبئی میں ایک نئی سروے مہم کا اعلان کیا ہے جس کا نام ہے’’ ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانا۔‘‘

Anand Mahindra announcing the Mumbai Festival with others. Photo: INN
آنند مہندرا دیگر افراد کے ساتھ ممبئی فیسٹیول کا اعلان کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان میں مائیکرو اور چھوٹی صنعتوں کی تنظیم لگو اُدیوگ بھارتی (ایل یو بی) نے ممبئی میں ایک نئی سروے مہم کا اعلان کیا ہے جس کا نام ہے’’ ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانا۔‘‘ اس سروے میں ۸؍ اہم موضوعات شامل ہیں جن میں بینکنگ اور مالیات، صنعتی زمین اور انفراسٹرکچر، آلودگی پر قابو پانے، بجلی کی فراہمی، کاروباری ماحول، مزدوری کے مسائل اور حکومت سے متعلق شکایات کے طریقہ کار شامل ہیں۔ 
ایل یو بی مہاراشٹر کے تمام خطوں اور اضلاع میں مینوفیکچرنگ صنعتوں تک ایک لاکھ سے زیادہ کاروباریوں، فیکٹری مالکان اور خدمات فراہم کرنے والوں تک پہنچنے اور ان کے تاثرات حاصل کرنے کیلئے ایک سروے کے ذریعے آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کرے گا۔ ایل یو بی سروے کے نتائج کا تجزیہ کرے گا اور ریاستی حکومت کے ساتھ اشتراک کرے گا تاکہ کاروبار کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے اور۴۵؍ دنوں کے تخمینہ شدہ وقت کے اندر حل فراہم کیا جا سکے۔
ایل یو بی رجسٹرڈ شرکاء کے ساتھ وہاٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے سروے کیو آر کوڈ کا اشتراک کرے گا۔ دلچسپی رکھنے والے افراد اور تنظیمیں کوڈ کو اسکین کرکے یا ایل یو بی کی ویب سائٹ پر فارم تک رسائی کرکے بھی سروے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ رسائی کیلئے، سروے سے منسلک کیو آرکوڈس ریاست مہاراشٹر کے ایم آئی ڈی سی اور غیر ایم آئی ڈی سی دونوں علاقوں میں واقع تمام صنعتی پارکوں کے باہر لگائے گئے بینرس پر نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں گے۔ مزید برآں کیوآر کوڈس ایل یو بی مرکزی سوشل میڈیا صفحات پر پوسٹ کئے جائیں گے۔ اس وسیع بنیادی نقطہ نظر کا مقصد متعدد فزیکل اور ڈجیٹل چینلز کا فائدہ اٹھا کر پورے خطے میں اسٹیک ہولڈرس کو سروے کے مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔
رویندر ویدیا( صدر، مہاراشٹر ایل یو بی) نے کہاکہ ’’مہاراشٹر ہندوستان کی معیشت کے لئے ایک پاور ہاؤس ہے اور مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) کاروباروں کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔ یہ ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار کا۱۵؍فیصد سے زیادہ، صنعتی پیداوار میں ۲۰؍فیصد اور ہندوستانی برآمدات میں ۲۰؍فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ اس ڈجیٹل سروے کے ذریعے، ہمارا مقصد حقیقی وقت میں ڈیٹا کا جائزہ لینا اور مسائل کے تیز تر حل کیلئے۴۵؍ دن کے ٹائم فریم کے اندر ڈیٹا سے نتائج فراہم کرنا ہے۔ اس سے کاروباری افراد اور کاروباری اداروں کو واضح طور پر مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ سروے کاروبار کرنے میں آسانی کے حوالے سے اس شعبے کیلئے ایک روڈ میپ فراہم کرے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK