Inquilab Logo

آنند مہندرا سرفراز کے والد نوشاد خان سے متاثر، گاڑی تحفہ میں دینے کی پیشکش

Updated: February 17, 2024, 9:22 AM IST | Agency | Mumbai

مہندرا اینڈ مہندرا کے مالک نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ وہ نوشاد خان کو ’تھار ‘ تحفے میں دینا چاہتے ہیں اگر وہ قبول کریں۔

Famous industrialist Anand Mahindra, cricketer Sarfraz Khan and his father Naushad Khan. Photo: INN
مشہور صنعتکار آنند مہندرا ، کرکٹر سرفراز خان اور ان کے والد نوشاد خان۔ تصویر : آئی این این

ٹیم انڈیا میں شامل کئے گئے نوجوان کرکٹر سرفراز خان  سے زیادہ ان کے والد اور کوچ نوشاد خان کی ستائش ہو رہی ہے ۔ ہر کوئی ان کے جذبہ ، محنت اورمستقل مزاجی کی تعریفیں کررہا ہے۔ ان سے متاثر ہونے والوں میں ملک کے مشہور صنعتکار اور مہندرا اینڈ مہندرا کمپنی کے مالک آنند مہندرا بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرکے نوشاد خان کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ قبول کریں تو  مہندرا اینڈ مہندرا کی جانب سے انہیں ’تھار ‘ گاڑی تحفے میں دی جائے گی۔آنند مہندرا نے اپنے ٹویٹ میں سرفراز کو انل کمبلے سے ٹیسٹ کیپ ملنے اور پھر ان کے اپنے والد کے پاس دوڑ کر جانے اور  جذباتی انداز میں گلے ملنے کا ویڈیو ٹویٹ کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ ’’ہمت نہیں ہارنا بس !،محنت ، ہمت  ، مستقل مزاجی اور صبر : ایک باپ میں، ایک کوچ میں اس  سے بہترکیا خصوصیات ہوسکتی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کو اس طرح سے متاثر کرے کہ وہ عروج پر پہنچ جائے۔ ‘‘ 
 آنند مہندرا نے مزید لکھا کہ اپنے بیٹے کی زندگی میں متاثر کن  رول ادا کرنے والے نوشاد خان کومیں اپنی کمپنی کی بہترین گاڑی ’تھار ‘ تحفے میں پیش کرنا اپنے لئے اعزاز کی بات سمجھوں گا۔  یہ ہماری کمپنی کے لئے بھی فخر کی بات ہو گی۔ میری درخواست ہے کہ وہ اس تحفے کو قبول کرنے کیلئے ہامی بھرلیں۔
 یاد رہے کہ آنند مہندرا اسی  طرح  ٹویٹر پر سرگرم رہتے ہیں اور اکثر لوگوں کی ستائش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں۔ کئی مرتبہ انہوں نے چھوٹے پیمانے سے شروع کرکے بڑی کامیابی حاصل کرنے والوں کو تحفے دئیے ہیں اور ٹویٹر پر اس کی ستائش بھی کی ہے۔ گزشتہ دنوں شاہ رخ کی فلم ’جوان ‘ کی ریلیز کے موقع پر انہوں نے گیت ’ زندہ بندہ ہو ‘ کیلئے شاہ رخ کی بھی بھرپور تعریفیں کی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK