• Sat, 15 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کاروں کی فروخت میں ۱۷؍ فیصد اضافہ

Updated: November 15, 2025, 10:30 AM IST | Agency | New Delhi

آٹوموبائل مینوفیکچررس کی تنظیم ’سیام ‘ نے اس کا سبب تہواری سیزن میں مانگ بڑھنے اور ’جی ایس ٹی ۲ء۰‘ بتایا

The increase in new vehicle sales in the country in October has boosted the morale of the automobile industry. Photo: INN
ملک میں اکتوبر میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے سے آٹوموبائل انڈسٹری کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ تصویر:آئی این این
اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نئی پیڑھی کی اصلاحات کے بعد اکتوبر میں گھریلو مارکیٹ میں مسافر گاڑیوں کی تھوک فروخت۱۷ء۲؍فیصد بڑھ کرچار لاکھ ۶۰؍ہزار ۷۳۹؍یونٹ کے ایک نئے ریکارڈ پر پہنچ گئی۔مسافر گاڑیوں میں کاریں، یوٹیلٹی گاڑیاں اور وین شامل ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ان کی فروخت۳؍لاکھ ۹۳؍ ہزار ۲۳۸؍ یونٹ رہی تھی۔
دوپہیہ اور تین تہیہ گاڑیوں کی فروخت نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔ گاڑیوں کی مینوفیکچرر کمپنیوں کی تنظیم سیام کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں ۳؍ پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر9ء۵؍ فیصد  اور دوپہیہ گاڑیوں کی فروخت۲ء۱؍فیصد کا اضافہ ہوا۔ کل۸۱؍ہزار ۲۸۸؍  اور ۲۲؍لاکھ ۱۰؍ہزار۷۲۷؍ دو پہیہ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔سیام کے ڈائریکٹر راجیش مینن نے ان اعداد و شمار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں مسافر گاڑیوں، دوپہیہ  اور تین پہیہ گاڑیوں کی ماہانہ فروخت نے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریکارڈ کی بنیادی وجہ تہواروں کی مانگ اور جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی ہے۔دوپہیہ گاڑیوں میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں۴؍ فیصد کی کمی رہی اور یہ گھٹ کر۱۳؍لاکھ۳۵؍ہزار۶۶۴؍ یونٹ رہ گئی۔ وہیں اسکوٹروں کی فروخت میں۱۴ء۳؍ فیصد کا زبردست اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر۸؍لاکھ ۲۴؍ہزار۳؍یونٹ تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ اکتوبر میں ماروتی سوزوکی، ٹاٹا موٹرز اور کیا انڈیا نے فروخت میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔سیام کا کہنا ہے کہ آٹو سیکٹر میں بہتری کا رجحان برقرار رہے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK