Inquilab Logo

یونانی جزیرے لزبوس میں مال بردار جہاز غرقاب،۴؍ ہندوستانی سمیت ۱۳؍ افراد لاپتہ

Updated: November 27, 2023, 3:20 PM IST | Greece

حکام نے بتایا ہے کہ یونانی جزیرے لزبوس کے قریب ایک مال بردار جہاز غرقاب ہوگیا ہے جس کے سبب جہاز کے عملے کے ۱۳؍افراد لا پتہ ہیں اور ایک مصری شخص کو بچایا گیا ہے۔ یہ جہاز استنبول سے اسکندریہ روانہ ہو رہا تھا۔ عملے میں ۸؍ مصری، ۴؍ ہندوستانی اور۲؍ شامی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

حکام نے بتایا ہےکہ یونانی جزیرے لزبوس کے قریب ایک مال بردار جہاز غرق آب ہو گیا ہے جس کے سبب جہاز کے عملے کے ۱۳؍ افراد لاپتہ ہیں اور ایک شخص کوبچایا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ نے جہاز کے تعلق سے کہا کہ یہ جہاز استنبول، ترکی سےاسکندریہ ، مصر روانہ ہو رہا تھا۔ اس میں ۶؍ ہزار ٹن نمک تھا۔ جہاز کا عملہ ۱۴؍افراد پر مشتمل تھا جن میں ۸؍ مصری، ۴؍ ہندوستانی اور۲؍ سیریائی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اتوار کو صبح ۷؍ بجے بحری جہاز نے تکنیکی مسئلہ کی رپورٹ ہمیں بھیجی تھی جس کے بعد اس کے سگنل خراب ہو گئے اور اس کے بعد جہاز جزیرہ لزبوس کے ۸؍ کلومیٹر جنوب مغرب میں غائب ہو گیا۔کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا کہ جہاز سے صرف ایک مصری کو بچایا جا سکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ۸؍ مارچنٹ جہاز، ایک یونانی جنگی جہاز اور ۲؍ ہیلی کاپٹرس کو زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔سمندر کے خطرناک حصے کے سبب کوسٹل گارڈ کے تین جہازوںکو سمندر کے اس علاقے میں پہنچنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK