Inquilab Logo

غزہ پٹی میں تباہی کے بعد جنگ بندی

Updated: May 15, 2023, 3:39 PM IST | Washington

مصر کی ثالثی میں سنیچر کی رات سے جنگ بندی نافذ ہوگئی ہے ، اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس کی تصدیق کی اور مصر کا شکریہ اداکیا ۔ امریکہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا، حالانکہ جنگ بندی کے باوجود غزہ پر حملہ کیا گیا

Scenes of destruction in the Gaza Strip after the cease-fire. (AP/PTI)
غزہ پٹی میں جنگ بندی کے بعد تباہی کے منا ظر۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

 غزہ پٹی میں بڑے پیمانے پر تباہی  کے  بعد مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی نافذ ہوگئی ہےجس کا امریکہ نے خیر مقدم کیا  ہے۔ اس نے مصر اور قطرکا شکریہ اداکیا، حالانکہ  جنگ بندی کے نفاذ کے بعد بھی اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے غزہ پٹی میں    حملہ کیا۔
  مصری میڈیا  نے سنیچر کو بتایا کہ قاہرہ کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی نافذ ہوگئی ہے۔   یہ  جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق سنیچر کی رات۱۰؍ بجے  سے نافذ ہوگئی۔ 
 اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں جنگ بندی کے نافذ ہونے کی تصدیق کی اور جنگ بندی کو محفوظ بنانے میں مدد کرنے پر مصر کا شکریہ ادا کیا۔جنگ بندی پر عمل درآمد میں مدد کرنے پر مصر کا شکریہ ادا کیا۔
 اسلامی جہا د نے اپنے بیان میں  جنگ بندی کی تصدیق کی ہے۔ ایک بیان میں  اس کاکہنا تھا کہ اس نے  قاہرہ کی ثالثی میں  جنگ بندی قبول کرلی ہے۔ آئندہ اس کی جانب سے راکٹ نہیں داغا جائے گا۔ 
  یاد رہےکہ  اسرائیل  نے  غزہ میں مسلسل  ۵؍ روز تک بمباری کی اور اس دور ان اسلامی جہاد کے ٹھکانو ں کو نشانہ بنایا، حالانکہ اس دوران  عام شہری بھی  لقمۂ اجل بن گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  جنگ بندی کے ۳۵؍ سے زائدافراد لقمۂ اجل بن گئے۔ 
  ادھر امریکہ نے اسرائیل اور غزہ کے جنگجوؤں کے درمیان جنگ بندی میں مدد کرنے پر مصر کا شکریہ ادا کیا ہے۔وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرین جین پیئر نے یہ اطلاع دی۔
 وہائٹ ہاؤس نے سنیچر کو کہا،’’ امریکہ اسرائیل اور غزہ میں مقیم عسکریت پسندوں کے درمیان تقریباً۵؍ دن کی لڑائی کے بعد مصری حکومت کی ثالثی میں سنیچر کی رات سے  جنگ بندی کے نفاذ کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔‘‘
 وہائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کیرن کے ایک بیان کے مطابق امریکی حکام نے جنگ بندی کے حصول میں مدد کیلئے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔
 وہائٹ ہاؤس نے کہا ،’’ ہم صدر عبدالفتاح السیسی اور مصری حکام کے ساتھ ساتھ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد  آل ثانی کی اہم سفارتی کوششوں کے شکر گزار ہیں۔‘‘
  اسی دوران  آئی ڈی ایف نے سنیچر کو ٹویٹر پر کہا ’’آئی ڈی ایف اب بھی غزہ پٹی پر حملہ کر رہا ہے۔‘‘ اس نے مزید بتایا نے کہا کہ سنیچر  کی رات غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقے کی طرف دو راکٹ فائر کئے گئے۔ ان میں سے ایک راکٹ کو روک لیا گیا، جبکہ دوسرا کھلے علاقے میں گرا۔ راکٹ حملے کے بعد آئی ڈی ایف نے غزہ میں  ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
  ادھر غزہ میں جنگ بندی کے  بعدلوگ اپنے گھروں سے  نکلے ۔ چاروں طرف تباہی کے مناظر تھے۔  تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے بکھرے ہوئے  تھے ۔انہیں صاف کرکے لوگ دوبارہ آباد ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ 
  یاد رہےکہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدگی میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششیں کرنے والے مایوس ہوگئے تھے ۔ اس دوران اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی تمام امیدیں معدوم  ہوچکی تھیں۔  حماس اور اسلامی جہاد نے انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔ 

gaza strip Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK