Inquilab Logo Happiest Places to Work

مرکزی حکومت نےسونم وانگ چک پر عائد این ایس اے ہٹا دیا

Updated: March 15, 2026, 9:21 AM IST | New Delhi

۶؍ ماہ بعد جودھپور جیل سے رہائی ملی ، وزارت داخلہ نے کہاکہ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرس سے گفتگو کے بعد کیا گیا۔

Social activist Sonam Wangchuk. Photo: INN
سماجی کارکن سونم وانگ چک۔ تصویر: آئی این این

مرکزی حکومت نے لداخ میں جاری تعطل کو ختم کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وزارت داخلہ نے قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لداخ کے معروف سماجی کارکن سونم وانگ چک کی حراست کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’حکومت لداخ میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کا ماحول بنانے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ اسی لئے سونم وانگ چک کی حراست کو ختم کیا جارہا ہ اور انہیں رہا کیا جارہا ہے۔ ‘‘
وزارت داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعمیری اور بامقصد مذاکرات میں آسانی پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ اس قدم سے لداخ کے مطالبات کو لے کر جاری تعطل کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ سونم وانگ چک گزشتہ کافی عرصے سے لداخ کو ’چھٹے شیڈول‘ میں شامل کرنے اور ریاست کا درجہ دینے جیسے مطالبات کو لے کر تحریک چلا رہے تھے اور اس دوران تشدد کی وجہ سے انہیں حراست میں لے کر جودھپور کی جیل میں منتقل کردیا گیا تھا۔ وہ ۲۶؍ ستمبر ۲۰۲۵ء سے اسی جیل میں قید تھے۔ اب چونکہ این ایس اے ہٹادیا گیا ہے اس لئے ان کی رہائی بھی سنیچر کی شام عمل میں آگئی۔ وہ یہاں سے سیدھا لداخ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی بھی اس معاملہ پر نظر تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK