Inquilab Logo

سینٹرل ریلوے میں آج سے۲؍ لیڈیز اسپیشل ٹرینیں شروع کرنے کا اعلان

Updated: October 01, 2020, 9:37 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

اس کے علاوہ ۸؍مزید سروسیز،مین لائن پر۴؍ اور ٹرانس ہاربر لائن پر۴؍ سروسیز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ مجموعی سروسیز۴۳۱؍ہوجائیں گی

Local Train - Pic : INN
لوکل ٹرین ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی ریلوے میں آج یکم اکتوبر سے۲؍ لیڈیزاسپیشل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور مین لائن اور ٹرانس ہاربر لائن پر کل۸؍سروسیزبڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس سے سینٹرل ریلوے میں یکم اکتوبر سے مجموعی سروسیز کی تعداد بڑھ کر ۴۳۱؍ ہوجائےگی۔ 
 لیڈیز اسپیشل ٹرین کلیان سے صبح۸؍بجکر ۲۵؍منٹ پر روانہ ہوگی اور۹؍بجکر ۳۴؍ منٹ پر چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس پر پہنچے گی ۔ اسی طرح شام کو۵؍بجکر ۳۵؍ منٹ پرچھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس سے لیڈیز اسپیشل روانہ ہوگی اور۶؍بجکر ۴۴؍منٹ پر کلیان پہنچے گی۔ اس کے علاوہ ٹرانس ہاربر لائن پر تھانے سے پنویل اور پنویل سے تھانے تک ۴؍ سروسیز چلائی جائیں گی۔ سینٹرل ریلوےکےچیف پی آر او شیواجی ستار نے نمائندہ انقلاب کو بتایا کہ لیڈیز اسپیشل ٹرینیں خاتون مسافروں کی سہولت کے لئے شروع کی جارہی ہیں تاکہ انہیں صبح اورشام کو بھیڑ بھاڑ کے دوران سہولت ملے اور کووڈ ۱۹؍ سے متعلق ہدایات کے حساب سے سماجی فاصلہ قائم رکھاجاسکے۔ انہوںنےمزیدکہا کہ ایمرجنسی خدمات پر مامور عملہ کی سہولت اور خاص طور پر سوشل دسٹینسنگ کا خیال رکھتے ہوئےوقفے وقفے سے لوکل سروسیز میں اضافہ کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ۱۵؍جون سےشروع کی جانے والی لوکل سروسیز کی تعداد بڑھ کر آج سے۴۳۱؍ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK