Inquilab Logo

نجی اسپتالوں میں کورونا ٹیکہ کیلئے چارج کی حد متعین

Updated: June 12, 2021, 8:09 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

کووی شیلڈ کیلئے ۷۸۰؍ روپے ، کوویکسین کیلئے ایک ہزار ۴۱۰؍ روپے ، اسپوتنک وی لگانے کیلئے ایک ہزار ۱۴۵؍ روپے طے کیا گیا، اس میں اسپتال کا ۱۵۰؍ روپے سروس چارج اور ۵؍فیصدجی ایس ٹی دونوں شامل رہے گا

Private hospitals will no longer be able to charge a reasonable fee for vaccinations. (File photo)
اب پرائیویٹ اسپتال ٹیکہ لگانے کیلئے من مانا چارج وصول نہیں کرسکیں گے۔ (فائل فوٹو)

کورونا سے تحفظ کا ٹیکہ جلد از جلد سبھی شہریو ںکو لگایا جاسکے ، اس کیلئے حکومت نے سرکاری مراکز کے ساتھ ساتھ نجی اسپتالوں کو بھی ٹیکہ لگانے کی اجازت دی ہے لیکن  اس کے بہانے پرائیویٹ اسپتال من مانا چارج وصول نہ کرسکے  اس کیلئے مرکزی حکومت کی  رہنمائی میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن  ( بی ایم سی) نے شہرو مضافات میں نجی  اسپتالوں کیلئے  ٹیکہ لگانے کے  زیادہ سے زیادہ چارج کی حد متعین  کردی  ہے جس  کے مطابق کووی شیلڈ لگانے کیلئے  ۷۸۰؍ روپے ، کوویکسین کیلئے ایک ہزار ۴۱۰؍ روپے اور اسپوتنک وی ٹیکہ کیلئے ایک ہزار  ۱۴۵؍ روپے لئے جاسکیں گے ۔ اس فیس میں  اسپتال کا  ۱۵۰؍ روپے سروس  چارج اور۵؍ فیصد  جی ایس ٹی دونوں شامل رہے گا۔
  بی ایم سی کی جانب سے اسپتالو ںکو بھی انتباہ دیا گیاہے کہ طے شدہ نرخوں   سے زیادہ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔  شکایت کرنے کیلئے بی ایم سی  نے ای میل ایڈریس بھی جاری کیا ہے جس پر زیادہ فیس لینے والے اسپتالوں کے خلاف شکایت کی جاسکے گی ۔
 ’قومی کووڈ ۱۹؍ٹیکہ کاری پروگرام‘ ممبئی میں ۱۶؍ جنوری سے مرحلہ وار نافذ کیا جارہا ہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ ممبئی کے میونسپل اسپتالوں اور نجی اسپتالوں  میں بھی ٹیکہ کاری مراکز شروع کئے گئے ہیں۔ سرکاری اور میونسپل مراکز میں ٹیکہ مفت فراہم کیا جارہا ہے جبکہ نجی اسپتالوں میں فیس وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کی پالیسی کے مطابق ، نجی ٹیکہ کاری مراکز ویکسین تیار کرنے والوں سے ویکسین خرید کر شہریوں  سے فیس لے کر ٹیکہ لگاسکتے ہیں۔ اس سلسلے  میں ۸؍  جون کو مرکزی حکومت نے سرکیولر جاری کرکے نجی ٹیکہ کاری سینٹر کے  نرخ طے کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ویکسین بنانے والے کے ذریعے ادا کی جانے والی شرح کے ساتھ ساتھ۵؍ فیصد گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) اور نجی ویکسی نیشن مراکز زیادہ سے زیادہ ۱۵۰؍ روپےسروس چارج وصول کیا جاسکتا ہے۔

vaccine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK