Inquilab Logo Happiest Places to Work

چناب بریج پر زلزلہ اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی کوئی اثر نہیں ہوگا!

Updated: June 09, 2025, 5:53 PM IST | New Delhi

یہ ۱۳۱۵؍ میٹر لمبا پل ہمالیہ کی سخت زمین پر مضبوطی سے کھڑا ہے، ریلوے انجینئروں کا دعویٰ ہے کہ یہ پل آئندہ ۱۲۰؍ سال تک اسی حالت میں کھڑا رہے گا۔

The Prime Minister inaugurated the Chenab Bridge on June 6. Photo: INN.
۶؍ جون کو وزیر اعظم چناب بریج کا افتتاح کیا تھا۔ تصویر: آئی این این۔

وزیر اعظم مودی نے۳؍ دن قبل ہم وطنوں کو چناب پل کا تحفہ پیش کیا ہے جو انجینئرنگ کا شاہکار ہے ۔ یہ تاریخی پل نہ صرف وادی کشمیر کوہندوستان سے ملاتا ہے بلکہ مضبوطی کے لحاظ سے بھی بے مثال ہے۔ یہ ۱۳۱۵؍ میٹر لمبا پل ہمالیہ کی سخت زمین پر مضبوطی سے کھڑا ہے۔ ہندوستانی ریلوے انجینئروں کا دعویٰ ہے کہ یہ پل آئندہ ۱۲۰؍ سال تک اسی حالت میں کھڑا رہے گا۔ ۲۰۰۵ءمیں شروع ہونے والے اس پل پر کام ۲۰۲۲ء میں فل ا سپیڈ ٹرینوں کے کامیاب ٹرائل کے ساتھ مکمل ہوا۔ کئی برسوں سے جاری یہ کام بالآخر ۲۰۲۵ء میں مکمل ہوا اور اسے عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا۔ انجینئروں کا دعویٰ ہے کہ یہ زلزلے یا لینڈ سلائیڈنگ میں بھی نہیں گرے گا۔ 
چناب پل ایفل ٹاور سے اونچا ہے
چناب پل بنانے والے انجینئروں کا دعویٰ ہے کہ ۱۴۸۶؍کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا یہ پل ایک صدی سے زیادہ عرصے تک چلے گا۔ قدرتی آفات میں بھی یہ اسی طرح قائم رہے گا۔ اس پل کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ۲۶۶؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کو برداشت کرسکتا ہے اور منفی ۲۰؍ ڈگری درجہ حرارت کو بھی برداشت کرسکتا ہے۔ یہ پل سطح سمندر سے۳۵۹؍ میٹر اونچائی پر بنے پلوں کٹرا اور قاضی گنڈ کو جوڑتا ہے۔ یہ ایفل ٹاور سے اونچا ہے۔ 
زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ میں بھی کھڑا رہے گا!!
۲ء۰۸؍کلومیٹر طویل چناب پل کئی لحاظ سے خاص ہے۔ اس میں ۱۸ء۳؍میٹر کے ۹۹؍ اسپین (کسی تعمیراتی ڈھانچہ کو سہارا دینے کیلئے بنائی گئی دوچیزوں کے درمیان خلا یا فرق ) اور۷۲ء۵؍ میٹر کی عمودی لفٹ اسپین ہے۔ پل کے ڈھانچے میں ۳۳۳؍ پائل(کسی بریج کا کنکریٹ، اسٹیل یا لکڑی سے بنا عمودی ڈھانچہ جسے مضبوطی کیلئے زمین کی گہرائی میں نصب کیاجاتا ہے ) ہیں، جن میں اینٹی کورروزن تکنیک، پولی سائلوکسین پینٹ، جدید ا سٹین لیس سٹیل اور فائبر آمیزپلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پل طویل عرصے تک چلے گا۔ چناب پل سیسمک زون۵؍ میں آتا ہے اور اپنی مضبوطی کی وجہ سے یہ ریخترپیمانے پر۸؍ کی شدت کے زلزلے کو بھی برداشت کر سکتا ہے۔ 
چناب پل کتنا مضبوط ہے
چناب پل کی تعمیر میں ۲۵؍ہزار ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا ہے جس میں ۱۴؍ ستون شامل ہیں اور ایک ستون ٹوٹ بھی جائے تو پل کو کچھ نہیں ہوگا۔ اس کے علا وہ ایفکونس کے مطابق یہ پل ۴۰؍کلوگرام ٹی این ٹی کے دھماکے کو برداشت کر سکتا ہے۔ اگر ستون کو کسی وجہ سے یا کسی دھماکے سے نقصان پہنچ جائے تب بھی ٹرینیں چلتی رہیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK