Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس ایس راجا مولی کی ’’ایس ایس ایم بی ۲۹‘‘ کی کاسٹ میں مادھون بھی شامل

Updated: June 09, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

ایس ایس راجامولی کی اگلی فلم "ایس ایس ایم بی ۲۹" میں آر مادھون بھی نظر آئیں گے- یاد رہے کہ یہ ایک جنگل ایڈوینچر فلم ہوگی جس میں پرتھوی راج سوکمارن ویلن کا کردار ادا کریں گے-

R Madhavan. Photo: INN
آر مادھون۔ تصویر: آئی این این

ایس ایس راجامولی کی اگلی فلم "ایس ایس ایم بی ۲۹" میں آر مادھون بھی نظر آئیں گے- یاد رہے کہ یہ ایک جنگل ایڈوینچر فلم ہوگی جس میں پرتھوی راج سوکمارن ویلن کا کردار ادا کریں گے-

مہیش بابو کے ساتھ آر مادھون بھی نظر آئیں گے- وہ فلم میں کلیدی کردار نبھائیں گے- منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق "تمل اور ہندی فلموں کے اداکار آر مادھون بھی مشہور کاسٹ کا حصہ بنیں گے- وہ ایکشن ایڈوینچر فلم میں کلیدی اور اہم کردار نبھائیں گے- فلمسازوں نے اب تک اس تعلق سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے لیکن آر مادھون کی فلم کا حصہ بننے کی خبریں مداحوں میں پھیل گئی ہیں-" 

یہ بھی پرھئے: فلم ’ریڈ۲‘ کیلئےوانی کپور سے پہلے الیانا ڈی کروز کو منتخب کیا گیا تھا

کچھ "ایس ایس ایم بی ۲۹" کے بارے میں

"ایس ایس ایم بی ۲۹" میں پرینکا چوپڑہ اور مہیش بابو کلیدی کردار نبھائیں گے- علاوہ ازیں پرتھوی راج سوکمارن فلم میں ویلن کا کردار ادا کریں گے- 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK