اسپائی یونیورس نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم "ٹائیگر بمقابلہ پٹھان" کے منصوبے کو منسوخ کر دیا ہے- آدتیہ چوپڑہ کا خیال ہے کہ اسپائی یونیورس کہ فلمیں تکرار کی طرف مائل ہورہی ہیں اور فلموں کی کہانی کے انداز اور پیشکش کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے-
EPAPER
Updated: June 09, 2025, 10:22 PM IST | Mumbai
اسپائی یونیورس نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم "ٹائیگر بمقابلہ پٹھان" کے منصوبے کو منسوخ کر دیا ہے- آدتیہ چوپڑہ کا خیال ہے کہ اسپائی یونیورس کہ فلمیں تکرار کی طرف مائل ہورہی ہیں اور فلموں کی کہانی کے انداز اور پیشکش کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے-
اسپائی یونیورس کے مداح سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلم "ٹائیگر بمقابلہ پٹھان" کیلئے پرتجسس ہیں- ایک رپورٹ کے مطابق "آدتیہ چوپڑہ کا خیال ہے کہ اسپائی یونیورس کی فلمیں تکرار کی طرف مائل ہورہی ہیں اور فلموں کی کہانی کے انداز اور پیشکش کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے- اسی لئے وہ مستقبل کے اپنے فیصلوں کو تبدیل کر رہے ہیں جن میں "ٹائیگر بمقابلہ پٹھان" کو منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے-"
یاد رہے کہ اسپائی یونیورس نے "ٹائیگر بمقابلہ پٹھان" میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو مدمقابل لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اسٹوڈیو نے اس منصوبے کو منسوخ کر دیا ہے-"
یہ بھی پڑھئے: ’’سرفروش ۲‘‘ پر کام جاری ہے: عامر خان کی تصدیق
کیا "ٹائیگر بمقابلہ پٹھان" کبھی نہیں بنے گی
آدتیہ چوپڑہ ٹائیگر کی کہانی کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں لیکن ہیرو کے کردار پر نظر ثانی کرنے سے قبل وہ کچھ وقت انتظار کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک مضبوط پلاٹ کو یقینی بنایا جاسکے-" یاد رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی چوتھی فلم "ٹائیگر ۳" نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا- آدتیہ چوپڑہ کے مطابق کسی بھی فلم کو تب تک آگے نہیں بڑھایا جائے گا جب تک ان کے پاس واضح مقصد نہ ہو-
اسپائی یونیورس کی دیگر فلمیں
اسپائی یونیورس اپنی اگلی فلم "وار ۲" کی ریلیز کیلئے کمربستہ ہے- رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی اداکاری سے مزین یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی- "وار ۲" کے بعد پروڈکشن ہاؤس کی اگل فلم "الفا" ریلیز ہوگی جس میں عالیہ بھٹ اور شروری اہم کرداروں میں نظر آئیں گے-