Inquilab Logo

سائنسی آلات پر جی ایس ٹی میں اضافہ پر چدمبرم کی حکومت پر تنقید

Updated: July 25, 2022, 1:36 PM IST | Agency | New Delhi

کہا: حکومت سمجھتی ہے کہ ہمیں جس سائنسی علم کی ضرورت ہے وہ آسمان کی طرف دیکھ کر اور اپنے ماضی کی یادوں میں کھونے سے حاصل کیا جا سکتا ہے

Senior Congress leader P Chidambaram.Picture:INN
کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم تصویر: آئی این این

 اشیائے خورد و نوش پر جی ایس ٹی عائدکرنے کے بعد مودی حکومت حزب اختلاف کےنشانہ پر ہے۔ کہاجا رہا ہے کہ یہ پہلی ایسی حکومت ہےجس نے آٹا، دال، دہی اور دیگر گھریلوں اشیاء پر بھی ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ وہیں، کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر پی چدمبرم نے سائنسی آلات پر جی ایس ٹی میں اضافہ کے حوالہ سے حکومت پر نکتہ چینی کی ہے۔ سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نےسائنسی آلات پر جی ایس ٹی میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئےاتوار کو کہا کہ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ہمیں جس سائنسی علم کی ضرورت ہے وہ آسمان کی طرف دیکھ کر اور اپنے ماضی کی یادوں میں کھونے سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔چدمبرم نے ٹوئٹ کیا، ’’تحقیقاتی اداروں اور یونیورسٹیوں کے لیے درکار سائنسی آلات پر جی ایس ٹی کو۵؍فیصد سےبڑھا کر۱۲؍تا۱۸؍فیصد کر دیاگیا ہے۔ یہ ظالمانہ حرکت وزارت سائنس کے بجٹ میں پچھلےسال کے مقابلے میں ۳ء۹؍فیصد کی کمی کے بعد کی گئی ہے۔  دوسری جانب گھریلو اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافےپر اپوزیشن نے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ پرنٹنگ، رائٹنگ یا ڈرائنگ انک، کٹنگ بلیڈ کے ساتھ چاقو، چمچ، کانٹے، کاغذی چاقو، پنسل شارپنرز اور ایل ای ڈی لیمپ جیسی ہر گھر میں استعمال ہونے والی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح ۱۲؍ فیصد سےبڑھا کر ۱۸؍فیصد کر دی گئی ہے۔ ادھر، یومیہ۵؍ہزارروپے سے زیادہ قیمت والے اسپتال کے کمروں پر بھی۵؍فیصد جی ایس ٹی عائد ہوگی، حالانکہ آئی سی یو بیڈز کو جی ایس ٹی کے اضافہ سےمستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے کانگریس نےکہا کہ شرح کی یہ نظرثانی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مہنگائی عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK