Inquilab Logo

وزیر اعلیٰ کا ہر شہر میں ونڈرس اور سینٹرل پارک جیسی تفریح گاہیں بنانے پرزور

Updated: June 01, 2023, 9:22 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ایکناتھ شندے نے نوی ممبئی میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور افسران کوتوجہ دلائی کہ وسیع اور جدید آلات سے آراستہ پارکوں کی سہولت دیگر علاقوں میں بھی ہونی چاہئے

Chief Minister Eknath Shinde addressing the opening ceremony of Wonders Park in Vashi.
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے واشی میںونڈرس پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ۔(تصویر،انقلاب)

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ جس طرح نوی ممبئی میں  ونڈرس پارک اور سینٹرل پارک بنائے گئے ہیں اسی طرح کے پارک ہر شہر میں بنانے کی ضرورت ہےتاکہ بچو ں  اور ضعیف افراد کے چہروں پر خوشی اور اطمینان نظر آئے۔ منگل کو نوی ممبئی میں متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح  اور چند پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے یہ بات کہی اور افسران کو توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ دیگر شہروں میں بھی اس طرح کے وسیع وعرض اور جدید آلات سے آراستہ پارک بنائے جائیں۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ’’ترقی صرف بڑی عمارتوں کی تعمیر کرنے سے نہیں بلکہ پارکوں اور لائبریریاں  بنانے سے بھی ہوتی ہے۔ اس لئے ہر شہر میں ونڈرس پارک، سینٹرل پارک جیسے پارک بنائے جائیں جہاں بچوں سے لے کر معمر شہریوں تک سبھی ان سہولیات سے لطف اندوز ہوسکیں  اور ہم ان کے چہروں پر اطمینان  اور خوشی دیکھ سکیں۔‘‘
 نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ونڈرس پارک کی تزئین و آرائش کا افتتاح، کوپرکھیرنے اور ائیرولی میں ٹرشری ٹریٹمنٹ پلانٹ، واشی میں مہاتما پھلے کثیر المقاصد عمارت کا افتتاح اور سانپاڑہ میں سینٹرل لائبریری کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ شندے کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ وزیراعلیٰ نے ونڈرس پارک میں لیزر شو کا بھی افتتاح کیا۔
 اس موقع پر نگراں وزیر اور ریاستی ایکسائز منسٹر شمبھوراج دیسائی، سابق وزیر اور ایم ایل اے گنیش نائک، ایم ایل اے  مندا تائی مہاترے، دنیشور مہاترے، کلکٹر اشوک شنگارے، میونسپل کمشنر راجیش نارویکر، سڈکوکے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے مکھرجی، نوی ممبئی پولیس کمشنر ملند بھارمبے، سابق میئر جےونت سوتار، سابق مقامی کارپوریٹر رویندرا اتھاپے وغیرہ موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے ونڈرز پارک میں نئے کھیل کے میدان کا معائنہ کیااورترقیاتی کام کرنے والے انجینئرز اور دیگر کو اعزاز سے نوازا اور میونسپل کمشنر راجیش نارویکر اور سٹی انجینئر سنجے دیسائی کو بھی مبارکباد دی گئی۔
 ایکناتھ شندے نے کہا کہ نوی ممبئی میں بہت سے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں اور شہریوں کو بہت سی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن بھی اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مَیں یہ یقین دلاتا ہوںکہ ریاستی حکومت نوی ممبئی کی ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی یقین دلایا کہ نوی ممبئی کے زیر التواء مسائل کے لئے منترالیہ میں میٹنگ منعقد کی جائے گی۔اس موقع پر ایم ایل اے اور سابق وزیر گنیش نائک نے کہاکہ سڈکو اور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو اراضی دینے والے پروجیکٹ متاثرین کو مستقل ملازمتیں دلانے اور دیگر مطالبات کے لئے منترالیہ میں میٹنگ منعقد کی جائے۔
 ایم ایل اے مندا مہاترے نے کہا کہ  ریاستی حکومت کو نوی ممبئی میں اپنے سپر اسپیشلٹی اسپتال تعمیر کرنے کے لئے مدد کرنی چاہیے۔ نیز پروجیکٹ سے متاثرین کے لئے مستقل ملازمت دینا چاہئے۔
تجدید شدہ ونڈرس پارک کی خصوصیات
n• داخلہ ٹکٹ اور سواری کے ٹکٹ اسمارٹ کارڈ موڈ کے ذریعے جاری کئے جائیں گے۔
۵n؍ کھلونوں کی بجائے۷؍کھلونے شامل کئے گئے ہیں ۔
n• سی سی ٹی وی کی نگرانی ہوگی۔
nایل ای ڈی لائٹس کا انتظام 
nکھلی منزل میں ملٹی میڈیا لیزر شو سیاحوں کی توجہ کا مرکز 
ٹرشری ٹریٹمنٹ پلانٹ
n• امرت مشن پروجیکٹ کے تحت ٹرشری ٹریٹمنٹ پلانٹ  تعمیر کیاگیا ہے۔
nایرولی اور کوپرکھیرنے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ، ہر پلانٹ میں ۲۰؍ ملین لیٹر سیوریج واٹر کے مضر اثرات ختم کئے جائیں گے ۔
n• اس پروجیکٹ میں الٹرا فلٹریشن اور الٹرا وائلٹ کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال  کیا جائے گا۔
واشی میں ملٹی پرپز بلڈنگ
 اس کے علاوہ غریب اور ضرورت مند لوگوں کے لئے  واشی سیکٹر۳؍ میں ملٹی پرپز آفس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔• اس عمارت میں پارکنگ کی سہولت، اسٹور روم، کچن روم، تین ایئر کنڈیشنڈ ہال ہیں۔ اسپورٹس کلب، میونسپل لائبریری، این ایم ایم بورڈ روم کا انتظام ہے۔اس کے علاوہ  مطالعہ کو فروغ دینے کیلئے مرکزی لائبریری بھی تعمیر کی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK