Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہندوستان کی ۵؍ ٹریلین ڈالر اکنامی میں مہاراشٹر کا حصہ ۱ء۵؍ ٹریلین ہوگا‘‘

Updated: March 13, 2026, 10:03 AM IST | Mumbai

نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا آئی ڈی اے سی ایکسپو سے خطاب ، مہاراشٹر کو اہم معاشی طاقت قرار دیا۔

Eknath Shinde and others. Photo: INN
ایکناتھ شندے اور دیگر۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جمعرات کو ملک کی اقتصادی ترقی میں مہاراشٹر کے مرکزی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی معاشی حالات مستحکم رہے تو ۲۰۲۷ء تک ہندوستان کی ۵؍ ٹریلین ڈالر معیشت کے ہدف میں مہاراشٹر تقریباً۱ء۵؍ ٹریلین ڈالر کا حصہ ڈالے گا۔ ممبئی میں منعقدہ  آئی ڈی اے سی ایکسپو (آئی ڈیک ایکسپو)، جو  ہندوستان میں آرکیٹیکچر، ڈیزائن اور تعمیراتی شعبے کی ایک نمایاں نمائش ہے، میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط سرمایہ کاری، صنعتی توسیع اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی وجہ سے مہاراشٹر ملک کی صفِ اول کی معاشی طاقت بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: روپیہ ۳۹؍ پیسے کم ہو کر۲۱ء۹۲؍ فی ڈالر کی ریکارڈ نچلی سطح پر بند

ریاست کی ترقی کی سمت پر زور دیتے ہوئے شندے نے کہا کہ مہاراشٹر میں ترقی پانے والے بنیادی ڈھانچے میں نئے میٹرو کوریڈورز، ایکسپریس ویز، بندرگاہیں اور ہوائی اڈے شامل ہیں، جو صنعتی سرگرمیوں، رابطے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں نمایاں تیزی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کوسٹل روڈ،اٹل سیتو اور نوی ممبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ  جیسے بڑے منصوبے اور ابھرتے ہوئے لاجسٹکس و صنعتی مراکز مہاراشٹر کو ہندوستان کا سب سے متحرک معاشی اور سرمایہ کاری کا مرکز بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کے ریفائنریز پر ڈرون حملے، بحرین نے معاہدے معطل کر دیے

شندے نے کہاکہ ’’مہاراشٹر ہندوستان کے ترقیاتی سفر کی قیادت کرتا رہے گا۔ مضبوط پالیسی تعاون، بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بدولت ریاست ملک کی  ۵؍ ٹریلین ڈالر معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ قومی جی ڈی پی میں مہاراشٹر کا حصہ تقریباً ۱ء۵؍ٹریلین ڈالر ہوگا۔‘‘  ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر میں جاری بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کی مہمات پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK