Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہمایوں کبیر اور بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے درمیان کروڑوں روپے کی ڈیل کا دعویٰ

Updated: April 10, 2026, 11:37 AM IST | Mumbai

ترنمول کانگریس نے اسٹنگ آپریشن کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے، ہمایوںکبیر نے اسے آئی اے ویڈیو بتایا۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی بھی تنقید۔

A scene from the press conference of TMC leaders on Humayun Kabir. Photo: INN
ہمایوں کبیر سے متعلق ٹی ایم سی لیڈروں کی پریس کانفرنس کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے ہمایوں کبیر سے متعلق ایک مبینہ اسٹنگ آپریشن کا ویڈیو جاری کیا ہے۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس ویڈیو میں ہمایوں کبیر اور بی جے پی کے بڑے لیڈروں کے درمیان کروڑوں روپے کی ڈیل کی بات چیت سامنے آئی ہے۔ ٹی ایم سی نے اس پورے معاملے کی ای ڈی سے جانچ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اسٹنگ ویڈیو میں کیا دعویٰ گیا ہے؟

ٹی ایم سی کے مطابق جاری کردہ ویڈیو میں ہمایوں کبیر مبینہ طور پر ایک ہزار کروڑ روپے کی ڈیل کی بات کرتے نظر آ رہے ہیں جس میں۳۰۰ ؍ کروڑ روپے ایڈوانس دینے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سری نگر کی عدالت نے ۲۸؍ سال فوجی حراست کے بعد ایک شخص کو مردہ قرار دیا

کن لیڈروں کے نام لئے گئے؟

پارٹی کا الزام ہے کہ اس مبینہ ڈیل میں بی جے پی کے کئی بڑے لیڈروں کے نام سامنے آئے ہیں۔ ان میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما، مغربی بنگال کے لیڈر شوبھیندو ادھیکاری اور پی ایم او کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ٹی ایم سی کی پریس کانفرنس

اس معاملے پرٹی ایم سی لیڈر فرہاد حکیم، اروپ بسواس اور کنال گھوش نے پریس کانفرنس کر کے اسے بڑا انکشاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو نہایت سنگین ہے اور اس سے ایک بڑی سازش کا اشارہ ملتا ہے۔

ای ڈی سےجانچ کا مطالبہ

ٹی ایم سی نے اس پورے معاملے کی جانچ  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے مالی لین دین کے الزامات کی غیر جانبدارانہ جانچ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار دہلی پہنچے، آج حلف برداری

 ہمایوں کبیر کا جواب 

ٹی ایم سی کے الزامات پر ہمایوں کبیر نے جواب دیتے ہوئے کہا، ’’یہ اسٹنگ آپریشن اے آئی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ یہ سب کچھ ٹی ایم سی کے اشارے پر ہوا ہے۔‘‘

کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا، ’’ہمایوں کبیر کس کیلئے کام کر رہے ہیں؟ ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا کہ وہ ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں؟ عوام کو گمراہ کون کر رہا ہے؟ اس پر عوام کو ضرور غور کرنا چاہئے۔‘‘

ٹی ایم سی نے اسے مغربی بنگال انتخابات سے جڑی سازش بتایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک بڑا سیاسی کھیل ہے۔ اس انکشاف کے بعد ریاست کی سیاست میں تناؤاور الزام تراشی میں تیزی آ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK