Inquilab Logo

سینٹرل ریلوے میں ایک لاکھ ۳۲؍ ہزار کیوبک میٹر کچرے کی صفائی

Updated: March 30, 2022, 9:55 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

’سوچھتا رتھ‘ کی مدد سے کچرا اٹھایا گیا ۔ زیادہ گندگی پٹریوں کے قریب آباد جھوپڑپٹیوں سے کی جاتی ہیں

Garbage is being removed from near railway tracks.
ریلوے پٹریوں کے قریب سے کوڑا کرکٹ ہٹایا جا رہا ہے۔

سعید احمد خان
ممبئی: سنٹرل ریلوے میں صاف صفائی کے لئے ۵؍ ’سوچھتا‌ رتھ ‘چلائے جاتے ہیں۔ ان کی مدد سے دنیا کے  سب سے بڑے مضافاتی ریلوے نیٹ ورک،  جو روٹس کے اعتبار سے  ۳۳۶؍کلومیٹر پر محیط ہے،  ایک لاکھ ۳۲؍ہزار کیوبک میٹر کچرا ہٹایا گیا ہے۔یہ کچرا ریلوے علاقوں اور پٹریوں کے کنارے سے ہٹایا گیا ہے۔  پٹریوں کو صاف رکھنے کے لئے سینٹرل ریلوے میں مین لائن پر سی ایس ایم ٹی سے کلیان اور ہاربر لائن پر سی ایس ایم ٹی سے مانخود کے بیچ خاص طور پر کچرا اٹھانے کے لئے سوچھتا رتھ چلائے جاتے ہیں۔ ان کی مدد  سے ۲۲۔۲۰۲۱ء  میں اب تک ایک لاکھ ۳۶؍ ہزار کیوبک میٹر کچرا اٹھایا گیا ہے۔
  عموما ً ممبئی میں ریلوے کی جانب سے ہر اتوار کو ٹریفک اور میگا بلاک کیا جاتا ہے۔ بلاک کے دوران وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  زیادہ تر کچرا ہٹایا گیا ۔مسافروں اور شہریوں کے ذریعے پٹریوں کے کنارے کچرا پھینکا جاتا ہے جو پٹریوں کو خراب کر‌دیتا ہے اور پٹریوں کے نیچے سے بہنے والے نالوں سے پانی کی نکاسی کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے بارش میں   پٹریوں پر پانی جمع ہو جاتا ہے ۔ یہ تفصیلات سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او شیواجی ستار نے نمائندہ انقلاب کو بتائیں۔
  ان کے مطابق سوچھتا رتھ(کچرا لے جانے کیلئے کھلے اور بند ڈبوں کی خاص انداز میں‌بنائی گئی  ٹرینیں) کو صاف صفائی کے لئے خصوصی اہمیت کے طور پر جانا جاتا ہے ۔عام طور پر انہیں نصف رات کے بعد چلایا جاتا ہے تاکہ دیگر ٹرینیں  متاثر نہ ہوں۔   سینٹرل ریلوے میں سوچھتا رتھ کی مدد سے کچرا اٹھایا جاتا ہے  اور اس کے بعد جیسی ضرورت ہوتی ہے ، پوکلین اور جے سی بی کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
 سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او شیواجی ستار نے نمائندۂ  انقلاب کو یہ بھی بتایا کہ جن‌ علاقوں‌ میں پٹریوں کے قریب جھوپڑپٹیاں ہیں، وہاں خاص طور پر گندگی کی جاتی ہے اور وہاں سے مسلسل کچرا اٹھایا جاتا ہے۔ایسے علاقوں میں مسجد، وڈالا روڈ، سی ایس ایم ٹی، کلیان، ماٹنگا، وڈالا روڈ، مانخورد، بائیکلہ، گروتیغ بہادر نگر، وغیرہ اسٹیشن شامل ہیں۔ چیف پی آر او نے مزید کہا کہ مسافروں سے بار بار اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پٹریوں پر کچرا نہ پھینکیں ، اس سے گندگی کے ساتھ پٹریوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور یہی کچرا‌ موسم‌ باراں‌ میں پانی کی نکاسی میں بڑی رکاوٹ بنتا ہے ۔ اس لئے صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ماحولیات کو صاف ستھرا‌‌ بنانے میں‌ اپنا‌ تعاون پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK