Inquilab Logo

ریلوے ورکشاپ میں ٹرینوں کی صاف صفائی کا کام جاری

Updated: July 02, 2020, 9:56 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

سانپاڑہ ورکشاپ میں ٹرینوں کی وقتاً فوقتاً جانچ پڑتال اور صاف صفائی مسلسل جاری ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران پہلی ای ایم یو ریک میں مختلف کاموں کیلئے اپنے تمام اسٹاف کو مختلف سرگرمیوں جیسے سوشل دسٹینسنگ، پی پی ای کٹس، کام کی جگہ کی صفائی اور تھرمل اسکریننگ کے خاص احتیاط کے ساتھ مختلف کاموں میں مصروف رکھا گیاہے

Railway Workshop - Pic : Inquilab
ریلوے ورکشاپ ۔ تصویر : انقلاب

سانپاڑہ ورکشاپ میں ٹرینوں کی  وقتاً فوقتاً جانچ پڑتال اور صاف صفائی مسلسل جاری ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران   پہلی ای ایم یو ریک میں مختلف کاموں کیلئے اپنے تمام  اسٹاف کو  مختلف سرگرمیوں جیسے سوشل دسٹینسنگ، پی پی ای کٹس، کام کی جگہ کی صفائی اور تھرمل اسکریننگ کے  خاص احتیاط کے ساتھ مختلف کاموں میں مصروف رکھا گیاہے۔
  لوکل ٹرینوں  کے تمام پرزوں کی جانچ جیسے کہ پہیوں، بوگی، کوچ کی مرمت   اور گھومنے والی مشین جیسے موٹر، کمپریسر اور پینٹوگراف کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے ۔ چنانچہ اس بار لاک ڈاؤن میں  خاص توجہ مسافروں کی سہولت کو دی گئی ہے جیسے کہ اچھی ایل ای ڈی روشنی، اسٹین لیس اسٹیل پنکھے اور صفائی وغیرہ تاکہ سفر کے دوران ان کو مزید سہولت ہو۔لاک ڈاؤن میں پوری توجہ مرکوز کرکے یہ کام‌کیا گیا۔ پریل میں ٹاور ویگن کا ورک شاپ بھی ہے۔ ٹاور ویگن ایک خود کار مشین ہے جس کا استعمال عام دنوں میں مشکل حالات  کا سامنا کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔  مشکلات کے دوران یہ بہت اہم رول ادا کرتی ہے۔ اسے ایسی  ایسی جگہ لگایا  جاتا ہے جہاں سے یہ آسانی سے ضرورت کی جگہ پہنچ سکے اور مدد کرسکے۔ ممبئی ڈویژن میںکرجت ٹاور ویگن کو وقتاً فوقتاً جانچ کیلئے پریل ورک شاپ بھیجا جاتا تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران  اس کی مزید بہتر طریقے سے مرمت اور نگرانی کرکے اسے مانسون کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK